Voice Of Mansehra HD

Voice Of Mansehra HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Mansehra HD, Media/News Company, Balakot.
(1)

عمران کی خاطر - زندہ ہے پشاورپشاور میں 7 دسمبر کو ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا-بوقت: 12 بجےبمقام: حیات آباد سپورٹس کمپ...
04/12/2025

عمران کی خاطر - زندہ ہے پشاور

پشاور میں 7 دسمبر کو ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا-

بوقت: 12 بجے
بمقام: حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، فٹبال گراؤنڈ پشاور

افغان مہاجرین کو ایک ھفتے تک مانسہرہ سے نکلنے کا حکممانسہرہ کے افغان مہاجرین کے لیے صوبائی حکومت کے حکم پر مانسہرہ پولیس...
04/12/2025

افغان مہاجرین کو ایک ھفتے تک مانسہرہ سے نکلنے کا حکم

مانسہرہ کے افغان مہاجرین کے لیے صوبائی حکومت کے حکم پر مانسہرہ پولیس کا بڑا اعلان
*ضروری اطلاع برائے رہائش پزیر غیر قانونی غیر ملکی*

ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس مانسہرہ کی جانب سے ضلع بھر میں مقیم تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات، بذریعہ چھٹی نمبر F-4(7)-RR/25 مورخہ 13 اکتوبر 2025 کے تحت غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے مزید 7 یوم کی مہلت دی جا رہی ہے۔

تمام غیر قانونی غیر ملکی باشندگان سے گزارش ہے کہ مورخہ 11 دسمبر 2025 تک ضلع مانسہرہ سے از خود رخصت ہو جائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد اگر کسی بھی شہری نے اپنے گھر، دکان یا پراپرٹی غیر قانونی غیر ملکی افراد کو کرائے پر دی ہوئی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید برآں، افغان غیر ملکی کیمپس میں پرائیویٹ زمین فراہم کرنے والے تمام مالکان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی درخواستیں بمعہ متعلقہ کاغذات جلد از جلد ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ میں جمع کروائیں تاکہ زمینیں متعلقہ مالکان کے حوالے کی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس مانسہرہ آپ کی بہتر خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سہیل افریدی کو اشتہاری قرار دیا
04/12/2025

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سہیل افریدی کو اشتہاری قرار دیا

کنگ عبداللہ بس سٹاپ  ، ٹیکسی سٹینڈ پارکنگ فیس ڈبل کر دی گی ہے سمجھ نہیں آ رہی یہ کوئی ہسپتال ہے میوزیم  ، عجائب گھر یا ت...
04/12/2025

کنگ عبداللہ بس سٹاپ ، ٹیکسی سٹینڈ پارکنگ فیس ڈبل کر دی گی ہے
سمجھ نہیں آ رہی یہ کوئی ہسپتال ہے میوزیم ، عجائب گھر یا تفریح پارک ہے جس میں سہولیات کی بجائے روز بروز پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا جاتا ہے

*عوامی شکایات کے ازالے اور تھانہ کلچر میں بہتری کے لیے اہم ہدایات*ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ضلع بھر کے تمام ایس ...
04/12/2025

*عوامی شکایات کے ازالے اور تھانہ کلچر میں بہتری کے لیے اہم ہدایات*

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ضلع بھر کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور محرر صاحبان کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تھانہ جات میں آنے والے شکایت کنندگان، معزز علمائے کرام اور شہریوں کے ساتھ مثالی رویہ اختیار کیا جائے، ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

مانسہرہ کے عوام کے لیئے بڑی خوشخبری کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین نصب جو کے ایک ہفتے میں...
04/12/2025

مانسہرہ کے عوام کے لیئے بڑی خوشخبری

کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین نصب جو کے ایک ہفتے میں فنکشنل ہو جائے گی۔

انشاء اللہ کنگ عبداللہ ھسپتال میں جدید شہروں جیسی سہولیات فراہم ہوگی۔

ایم ایس کنگ عبداللہ ھسپتال کا سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو خراج تحسین۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ مانسہرہ :- وادی سرن کے سیاحتی مقام موسیٰ مصلہ ٹاپ  پر لاوارث لاش دیکھے جانے کی اطلاع۔مانسہرہ:- ریسکی...
03/12/2025

ریسکیو 1122 مانسہرہ

مانسہرہ :- وادی سرن کے سیاحتی مقام موسیٰ مصلہ ٹاپ پر لاوارث لاش دیکھے جانے کی اطلاع۔

مانسہرہ:- ریسکیو ۱۱۲۲ کنٹرول مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو ۱۱۲۲ کی میڈیکل و امدادی ٹیم فوری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

مانسہرہ:- ریسکیو ۱۱۲۲ کے باہمت جوانوں نے سٹیشن کووآرڈینیٹر کامران ساجد کی زیر نگرانی 22 گھنٹہ کے طویل آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی کو ریکور کر کے RHC ہسپتال شنکیاری منتقل کر دیا۔
تاحال ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

ترجمان :-
ریسکیو 1122 مانسہرہ

کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبد العلیم تنولی صاحب  انکے ہمراہ نائٹ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈ...
03/12/2025

کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبد العلیم تنولی صاحب
انکے ہمراہ نائٹ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عائشہ رفع صاحبہ نے رات 12:20am
تمام ہسپتال کے وارڈز اور ایمرجنسی کا وزٹ کیا ہسپتال ہذا میں نائٹ شفٹ پر تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور
وارڈز کی صفائی چیک کی تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو سخت ہدایات جاری کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے علاج ومعالجہ میں کوئ کوتاہی نا بھرتی جائے
اگر کوئ سٹاف اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی بھرتے گا اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

*ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کا دورہ*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج ڈسٹرکٹ ...
27/11/2025

*ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کا دورہ*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر بار کے عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران سے ان کا تعارف کروایا۔

دورے کے دوران ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بار عہدیداران اور وکلاء نے ڈی پی او مانسہرہ سے مختلف قانونی و سماجی نوعیت کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ وکلاء نے عدالتی امور میں پولیس کے کردار، تفتیش کے معیار، اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے متعلق اپنے مؤقف اور تجاویز پیش کیں۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اور بار کا تعلق ’’قانون کی بالادستی‘‘ کے مشترکہ مقصد سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مانسہرہ پولیس شفاف تفتیش، مؤثر پولیسنگ اور عوامی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

*ایس ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر صدارت ایس پی ٹریفک آفس مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔*ار...
26/11/2025

*ایس ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر صدارت ایس پی ٹریفک آفس مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔*

اردلی روم کے انعقاد کا مقصد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درپیش مسائل کو براہ راست سننا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر ٹریفک سٹاف نے ضلع بھر سے مختلف نوعیت کے مسائل ایس پی ٹریفک مانسہرہ کے سامنے پیش کیے۔ ایس پی ٹریفک نے تمام درخواستوں کو بغور سنا اور انکے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

۔۔۔ایس ایس پی ٹریفک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا مورال بلند رکھنا اور ان کے مسائل کا بروقت حل محکمانہ کارکردگی کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ ٹریفک پولیس ایک منظم ڈسپلن اور فعال فورس ہے، اور اہلکاروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

‏نہ ڈرے ہیں نہ جھُکے ہیں، پوری قوم شوکت خانم کی اولاد کے ساتھ کھڑی ہے
18/11/2025

‏نہ ڈرے ہیں نہ جھُکے ہیں، پوری قوم شوکت خانم کی اولاد کے ساتھ کھڑی ہے

مانسہرہ تھانہ سٹی حدود غازی کوٹ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی ق تل. پولیس چوکی انچارج غازی کوٹ ٹاؤن شپ کی پھرتی، بیوی کو ق ...
18/11/2025

مانسہرہ تھانہ سٹی حدود غازی کوٹ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی ق تل.
پولیس چوکی انچارج غازی کوٹ ٹاؤن شپ کی پھرتی، بیوی کو ق تل کرنے والا شوہر 10 منٹ میں گرفتار. پرچہ درج نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے.
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ تھانہ سٹی حدود غازی کوٹ میں گھریلو ناچاقی پر ذیشان ولد درایمان سکنہ غازی کوٹ نے پستول سے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماۃ سعدیہ بی بی بعمر 40 سال کو ق تل کردیا. واقعہ کی فوری اطلاع پر غازی کوٹ ٹاؤن شپ چوکی انچارج محمد رضوان نے بمعہ پولیس نفری بروقت کامیاب چھاپہ مار کر نامزد قاتل شوہر ذیشان کو گرفتار کر لیا.
جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی. عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کی ٹیم کے بہادر نوجوان آفیسر محمد رضوان چوکی انچارج غازی کوٹ اور ان کے جملہ آپریشن پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا.

Address

Balakot

Telephone

+3269567856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Mansehra HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share