
24/07/2025
بالاکوٹ میں اپنی نوعیت کے منفرد مرکز اسلام آباد آپٹکس محسن مارکیٹ کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی ودعائیہ تقریب میں سابق صدر انجمن تاجران بالاکوٹ وسماجی شخصیت حاجی محمد سلیم خان، مولانا شاہزمان شاکر، بالاکوٹ کی تاجر برادری، ممتاز سماجی وسیاسی شخصیات و دیگر مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔مولانا شاہزمان شاکر نے دوکان کے مالک محمد امجد کیلئے تمام شرکاء کی جانب سے نیک خواہشات کے ساتھ کاروبار کی ترقی کیلئے دعا فرمائی۔۔دریں اثناء محمد امجد نے دعائیہ تقریب میں شریک ہونے والے احباب سے تشکر کا اظہار کیا۔