
22/09/2025
یہ تصویر بابوسر ٹاپ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا ایک دلکش مقام ہے جو سطح سمندر سے تقریباً 13,700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور ناران کاغان کو گلگت بلتستان سے ملاتا ہے۔ یہ چوٹی اپنے برف پوش پہاڑوں، ٹھنڈی ہواؤں اور سبز وادیوں کے حسین مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں ایک تاریخی یادگار مینار بھی موجود ہے جو اس علاقے کی پہچان ہے۔
اس مقام تک پہنچنے والی زِگ زَگ روڈ اپنی خوبصورتی اور انجینئرنگ کے شاہکار ڈیزائن کے باعث سیاحوں کو بے حد متاثر کرتی ہے۔ پہاڑ کی ڈھلوان پر بل کھاتے ہوئے یہ موڑ ہر قدم پر نیا منظر دکھاتے ہیں، کبھی دریائے کنہار کا بہاؤ، کبھی بادلوں کی آغوش اور کبھی برف پوش چوٹیاں۔ تاہم اس سڑک پر ڈرائیونگ احتیاط طلب ہے۔
یہ راستہ عموماً جون سے ستمبر تک کھلا رہتا ہے جبکہ باقی مہینوں میں برفباری کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے