19/08/2026
⚠️ اہم عوامی اطلاع — #بالاکوٹ کے تمام مکینوں کے نام
گزشتہ چند دنوں کے دوران بالاکوٹ اور اس کے گرد و نواح میں بعض نامعلوم اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بعض مقامات پر مقامی افراد کی جانب سے ایسے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے بھی کیا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تمام اہلِ علاقہ سے خصوصی احتیاط اور ذمہ داری کی اپیل کی جاتی ہے:
🔹 کسی بھی غیر متعلقہ یا مشکوک شخص کو بغیر تصدیق علاقے میں داخل نہ ہونے دیں۔
🔹 پھیری والوں اور گداگروں کے داخلے پر خصوصی نظر رکھیں۔
🔹 اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ جانے دیں۔
🔹 بچوں کو اجنبی اور مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کریں۔
🔹 مساجد اور تعلیمی اداروں کے اطراف کسی بھی اجنبی شخص کی غیر معمولی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر ذمہ داران کو اطلاع دیں۔
🔹 کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی صورت میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے فوری طور پر مقامی ذمہ داران اور پولیس سے رابطہ کریں۔
🔹 کسی بھی مشکوک واقعے کی اطلاع اپنے اردگرد کے افراد تک بھی پہنچائیں تاکہ بروقت اور مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔
🚨 ضروری ہدایت برائے گاؤں ریں بالاکوٹ
میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے منع ہے۔ کسی بھی انجان یا غیر متعلقہ شخص کو گاؤں میں دیکھا جائے تو اس کی فوری اطلاع ذمہ داران کو دی جائے، اور ضرورت پڑنے پر اس کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پھیری والوں اور گداگروں کا داخلہ بھی ممنوع ہے۔ تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور اپنے علاقے کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔
احتیاط کریں، ایک دوسرے کو باخبر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
🤝 اپنے علاقے کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
❤️🙏🚫