01/12/2025
آج ہم کوٹلی سے گھر واپس آ رہے تھے۔ سرساوہ اور بلوچ کے درمیان، انڈیا موڑ کے قریب ہمیں اچانک ایک چیتا نظر آیا۔
وہ بالکل سڑک کے کنارے، فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا تھا — لوگوں کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال۔ میں نے اس کی ویڈیو بھی کیپچر کی ہے، جو آپ صاف دیکھ سکتے ہیں۔
سب لوگوں سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں، خاص طور پر وہ لوگ جو رات کے وقت بائیک پر سفر کرتے ہیں۔ علاقے میں صورتحال کافی حساس ہے، اپنی حفاظت کو لازمی ترجیح دیں۔