26/08/2025
چہرہ یوں چمکتا، جسے چاند زمیں پر اتر آیا ہو
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ہاں حاضر ہو کر سلام عرض کیا تو آپ کا چہرہ انور خوشی سے جگمگا رہا تھا، آپ جب بھی مسرور ہوتے، تو آپ کا چہرہ مبارک یوں چمک اٹھتا جیسے وہ چاند کا ٹکڑا۔ ہم آپ کے چہرہ انور ہی سے آپ کی خوشی کا اندازہ لگا لیا کرتے تھے.
صحیح البخاری : 3363