11/09/2025
*عوامی پیغام – منگلور، بنجوٹ سوات اور ارد گرد کے علاقوں کے عوام کے لیے*
السلام علیکم!
ہم مانتے ہیں کہ پہلے بھی کچھ کام ہوا ہے اور اب بھی کچھ کوششیں جاری ہیں،
لیکن حقیقت یہ ہے کہ:
- *ودانہ گورتئی کی سڑک* سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو چکی ہے، تقریباً *100 سے 200 فٹ* کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہے۔
- *متبادل راستہ* جو ودانہ سے قرانہ جاتا ہے، وہ بھی بہت *خطرناک* ہو چکا ہے۔
یہ مسئلہ صرف ایک گاؤں تک محدود نہیں، بلکہ
*منگلور، بنجوٹ اور ارد گرد کے علاقے* کے ہزاروں لوگ روزانہ اس کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
اب صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ:
- ایک *پلائنگ کوچ* جس میں *مرد و خواتین اساتذہ* موجود تھے، وہ *ندی میں گر گئی*۔
- کئی اساتذہ *شدید زخمی* ہو گئے۔
- یہ ایک بڑا مسئلہ ہے جو تعلیم اور عوام کی حفاظت کو متاثر کر رہا ہے۔
ہمارے علاقے کے سکول اور ہسپتال بھی خستہ حال ہیں، لیکن
اب روڈ کا مسئلہ سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
ہم اپنے منتخب نمائندوں سے ایک *واضح اور شفاف جواب* کے منتظر ہیں:
1. کیا واقعی سڑک پر کام ہو رہا ہے؟
2. اگر ہاں، تو کب مکمل ہوگا؟
3. اگر نہیں، تو کیوں تاخیر ہو رہی ہے؟
مشینیں آتی ہیں، ایک یا دو دن کام ہوتا ہے اور پھر کام رک جاتا ہے۔
کیا عوام کے ساتھ یہ سلسلہ کب تک چلے گا؟
ہم عوام کی نمائندگی کرنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ایک صاف جواب دیں اور کام کو جلد از جلد مکمل کریں