Bannu News Alert

Bannu News Alert ہمارا مقصد ظلم جبر اور ناانصافی کا خاتمہ

02/10/2026

بنوں کے عوام کے لیے ایک بہترین موقع! اگر آپ صرف 3,000 روپے ماہانہ کی آسان اقساط پر ڈبل کمبل حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو یہ اس سردی کے موسم کے لیے ایک فائدہ مند ڈیل ہو سکتی ہے۔

02/10/2026

صرف 4 ہزار ماہانہ پر حاصل کریں بہترین فوجیکا بیٹری،
3 مہینے وارنٹی کے ساتھ،

02/10/2026

اعلی کوالٹی کمبل صرف 3000 ماہانہ پر حاصل کریں

01/10/2026

خوش نصیب ممبر بازی لے گیا، ،۔،

28/09/2026

چکڈاڈان روڈ سے غیر قانونی اسپیڈ بریکر کا خاتمہ،
اگر اپ کے علاقے میں بھی غیر قانونی اسپیڈ بریکر ہے تو علاقے کا نام یہاں پر کمنٹ کیجئے شکریہ

اٹک؛ حاضر سروس ایس پی پولیس افسر سے مبینہ زیادتی، دو کانسٹیبل نامزداٹک سٹی پولیس نے حاضر سروس ایس پی پولیس افسر سے مبینہ...
28/09/2026

اٹک؛ حاضر سروس ایس پی پولیس افسر سے مبینہ زیادتی، دو کانسٹیبل نامزد
اٹک سٹی پولیس نے حاضر سروس ایس پی پولیس افسر سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر نمبر 248/2026 کے مطابق کانسٹیبل محمد عامر ولد محمد یوسف اور کانسٹیبل علی رضا ولد غلام رسول پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر پولیس افسر کو قابو کرکے اس کی مرضی اور رضامندی کے خلاف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور دونوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ متاثرہ پولیس افسر کو طبی معائنے اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 375 کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ، بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش کے دوران عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔

25/09/2026

یہ آفر پورے خیبر پختونخوا کیلئے ہے،****

قبروں کی بے حرمتی میں ملوث زیرِ حراست ملزم ہلاکتھانہ بڈھ بیر پولیس ٹیم پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیج...
22/09/2026

قبروں کی بے حرمتی میں ملوث زیرِ حراست ملزم ہلاک
تھانہ بڈھ بیر پولیس ٹیم پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قبروں کی بے حرمتی کے مقدمہ میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
ملزم سلمان ولد افغان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے شیخان قبرستان لے جایا جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے سرکاری گاڑی اور ایک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ کو نقصان پہنچا۔

فائرنگ کی زد میں آ کر زیرِ حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملزم کو گزشتہ روز شیخان قبرستان میں ایک قبر کی بے حرمتی کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا

دورانِ تفتیش ملزم نے 10 قبروں کی بے حرمتی کا اعتراف کیا تھا۔

حملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’آپ کی عزت‘‘ میں پشتون کردار کو سبزی فروش، پیسوں کا لالچی، قمیض کے بغیر شلوار اور چادر میں پیش کرنا، جبکہ ب...
22/09/2026

ڈرامہ سیریل ’’آپ کی عزت‘‘ میں پشتون کردار کو سبزی فروش، پیسوں کا لالچی، قمیض کے بغیر شلوار اور چادر میں پیش کرنا، جبکہ بیوی اور بچوں کو پھٹی ہوئی چپل اور پیوند لگے برقعوں کے ذریعے غربت کی علامت بنانا، پشتون ثقافت کی غلط عکاسی ہے۔
ڈرامے میں پشتون مرد کو دھوکے باز، لالچی، کسی اور کی عورت کو بھگانے اور اسے قتل کرنے والے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ ہمارے معاشرے میں عورت کی عزت اور حرمت کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ اس طرح کی منفی اور غیر حقیقی عکاسی پشتون معاشرے اور ثقافت کی غلط تصویر پیش کرتی ہے۔

پاکستانی ڈراموں میں اکثر پشتونوں کو غیر مہذب، دھوکے باز اور اغوا کار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

ان ڈراموں کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں پشتونوں کے خلاف نفرت پیدا کی جاتی ہے۔ شاید ہی کبھی کوئی ایسا ڈرامہ دیکھا ہو جس میں پشتونوں کو اچھے، تعلیم یافتہ اور مثبت کردار کے طور پر دکھایا گیا ہو۔ یہ فوجی کنٹرول میں موجود میڈیا کی جانب سے جان بوجھ کر ایسے ڈراموں کو فروغ دینے کی پالیسی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

اس ڈرامے کے ڈائریکٹر وہی شخص ہیں جنہوں نے ISPR کے ساتھ مل کر ’’عہدِ وفا‘‘ ڈرامہ بنایا تھا، جو پاک فوج کے حوالے سے بنایا گیا تھا۔

پشتون معاشرہ غیرت، عزتِ نفس، وفاداری، مہمان نوازی، بہادری، روایات اور خاندان کی حرمت کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ پروڈکشن ہاؤس اس کردار اور ان مناظر کے حوالے سے وضاحت پیش کرے، مناسب اصلاح کرے اور آئندہ پشتون ثقافت کی نمائندگی کے لیے ثقافتی ماہرین سے مشاورت کرے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بھی اس معاملے کا نوٹس لے اور تمام قوموں کی عزت اور ثقافت کا احترام یقینی بنائے۔

پاکستان تحریک انصاف ضلعی جنرل سیکرٹری بنوں ملک اقبال جدون خان کو نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغواء کر دیا
22/09/2026

پاکستان تحریک انصاف ضلعی جنرل سیکرٹری بنوں ملک اقبال جدون خان کو نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغواء کر دیا

Address

Bank Gali
Bannu Cantonment
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share