10/07/2025
ایم پی اے عدنان وزیر کا کرم گڑھی پاور ہاوس کی گریڈیشن ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی شیڈول کے سلسلے میں ممند خیل اور بکاخیل مشران وفد کے ہمراہ کرم گڑھی پاور ہاوس کا دورہ اور ار ای سید شرف سے ملاقات کی ، وفد میں ویلج کونسل چیئرمین ملک انار گل خان ، ملک نواز گل ، عمر گل خان ، مداظیم وزیر ، شیرپاؤ امیر ، قیوم وزیر ودیگر مشران شریک تھے ، ایم پی اے عدنان وزیر نے کرم گڑھی پاور ہاوس ار ای سید شرف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی اور سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے کرم گڑھی پاور ہاوس کی اپ گریڈیشن وفاق سے منظور کیا ہے اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے اپ گریڈیشن ہونے سے بجلی کی پیداوار مزید اضافہ ہو جائے گا جبکہ کرم پاور ہاوس سے منسلک ممند خیل، داؤد شاہ اور بکاخیل کے علاقوں پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ، اس موقع ایم پی اے عدنان وزیر کی نشاندہی پر ار ای کرم گڑھی پاور ہاوس سید شرف بجلی گھر میں موجود کیبل آپریٹرز کی غیر فعال کو اج ہی استعمال میں لانے اور ان پر کام شروع کرنے کا حکم جاری کیا جس پر ایم پی اے عدنان وزیر نے ار ای سید شرف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرم گڑھی پاور ہاوس کا ار ای سید شرف مخلص اور عوام دوست افیسر ہے اور ان کے ساتھ میرے بہت پرانے تعلقات ہیں اور ان کے احسانات ممند خیل ، داؤد شاہ اور بکاخیل قوم کے نوجوانان کھبی نہیں بھولے گے اخر میں ایم پی اے عدنان وزیر نے ممند خیل ، داؤد شاہ اور بکاخیل مشران بمعہ ار ای سید شرف کے ہمراہ بجلی گھر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ار ای سید شرف نے ایم پی اے عدنان وزیر کو مختلف سائٹس کے بارے میں ان کو تفصیلی بریفنگ دی اور سابق وزیرِِاعلٰی اکرم خان درانی کے زریعے وفاق سے فنڈز منظور کرنے کی استدعا بھی کی جس پر ایم پی اے عدنان وزیر نے بجلی گھر کو درپیش ضرورت کے لئے فوری فنڈز مہیا کرنے کا وعدہ کیا
---------------------------------------------