26/11/2025
پریس ریلیز
تاریخ: 26 نومبر 2025
ترجمان FRP بنوں
آج ایس پی ایف آر پی بنوں نے زخمی اور معذور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا، جس میں زخمی اہلکاروں میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایس پی صاحب نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بحالی محکمے کی اولین ترجیح ہے۔
تقریب میں اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی، جبکہ ایس پی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس اپنے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
مزید برآں، آج ہی ایس پی ایف آر پی کی ہدایت پر آرڈلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلکاروں نے اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کیں۔ ایس پی صاحب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ فورس کی کارکردگی اور فلاح و بہبود مزید بہتر ہو سکے