Shah G Sahib

Shah G Sahib خادم ختم نبوت

03/09/2025

اکبر نواز اکبر ماسٹر نیا نظم

مغوی بچی کی بازیابی میں مدد کریں یہ بچی اتقہ گل دختر محمد وقاص ساکن محلہ آریا سماج بنوں سٹی کو ابھی ابھی کسی برقعہ پوش خ...
31/08/2025

مغوی بچی کی بازیابی میں مدد کریں
یہ بچی اتقہ گل دختر محمد وقاص ساکن
محلہ آریا سماج بنوں سٹی کو ابھی ابھی کسی برقعہ پوش خاتون نے بنوں سٹی سے اٹھا کر اغواء کرلیا ہے اپنے آس پاس کڑی نظر رکھیں اور جہاں بھی بچی دیکھیں فوری روکیں اور مقامی پولیس کو حوالہ کریں

اطلاع برائے عوام و سٹافڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے شعبہ ایمرجنسی کی خدمات کو عارضی طور پر گیٹ نمبر 2 کے قریب بائیو ...
30/08/2025

اطلاع برائے عوام و سٹاف
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے شعبہ ایمرجنسی کی خدمات کو عارضی طور پر گیٹ نمبر 2 کے قریب بائیو میڈیکل ورکشاپ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام شعبہ ایمرجنسی کی موجودہ عمارت کی از سرِ نو تعمیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی پرانی عمارت بڑھتی ہوئی آبادی اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہو چکی تھی، اس لئے ایک جدید، وسیع اور معیاری ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

عارضی منتقلی کے ابتدائی دنوں میں عوام اور سٹاف کو کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ تاہم، ان مسائل کے فوری حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان شاء اللہ بہت جلد تعمیر مکمل کرکے مریضوں کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ فراہم کیا جائے گا۔

ہسپتال انتظامیہ
(MTI Bannu)

عاشقان رسول ﷺ سے شرکت کی اپیل ہے
30/08/2025

عاشقان رسول ﷺ سے شرکت کی اپیل ہے

30/08/2025

اس ملک کا نظام کس طرح ٹھیک ھو گا ۔۔۔۔؟؟؟
تجاویز/ مشورے
اکبر نواز ماسٹر عرف چاۓ بابا اوراسکے انَڈیول کی زبانی سنیۓ

ان شاءاللہ فتح مبین  یوم ختم نبوتؐ   کو زور وشور سے) منائینگے یکم ستمبر سے ،،ھفتہ ختم نبوتؐ  منائیگے امیرختم نبوت ؐ مولا...
29/08/2025

ان شاءاللہ فتح مبین یوم ختم نبوتؐ کو زور وشور سے) منائینگے یکم ستمبر سے ،،ھفتہ ختم نبوتؐ منائیگے امیرختم نبوت ؐ مولانا محمد طیب شاہ بخاری
عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے دین کا بنیادی اثاثہ ہے اس کے بغیر مسلمان کی ایمان نا مکمل ہے 7 ستمبر سن 1974 کو پاکستان کے پرلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت ڈکلیئر کر دی ہے عقیدہ ختم نبوت کی تحفظ کے لیے ہمارے اکابر نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ ہم بھی اس کے نقش کے پر چل کر تن من دھن قربانے سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہارضلعی امیر ختم نبوت مولانا محمد طیب شاہ بخاری نے ضلی مجلس شوریٰ وعاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا ملک بھر میں یوم ختم نبوت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی بنوں کی تمام چھ تحصیلوں میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد کی جائے گی ختم نبوت کا کام خوش بختی کی علامت ہے ختم نبوت کا پیغام گھر گھر گلی گلی پہنچائینگے مرکزی تقریب 5 ستمبر بروز جمعہ مدنی مسجد مولانا عبدالستارشاہ بخاری پرانامال منڈی میں منعقد کی جائیگی چونکہ اس سال مرکزی دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ نے یوم ختم نبوت 5 ستمبر بروز جمعتہ المبارک منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ضلع بھر کے جید علمائے کرام ، مشائخ عظام، مفتیان کرام، دینی مدارس کے طلباء اور عاشقان رسول اللہﷺ وکلا۔ دنشور۔تعلیمی ادارے کےمشران۔ شرکت کرینگے جس کلیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

28/08/2025

"بنوں نیو اڈہ میں ایس ایچ او عبدالصمد قریشی ٹریفک انچارج نے ڈرائیوروں کو پیار اور اخلاق سے ٹریفک کی ہدایات سمجھائیں۔ تمام ڈرائیوروں نے ان کی باتوں پر لبیک کہا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔"

28/08/2025
آج جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے رضاکار، اپنے ضلعی سالارِ اعلیٰ مولانا معروف اللہ حلیمی صاحب کی قیادت میں، پشاور ایل آر ...
28/08/2025

آج جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے رضاکار، اپنے ضلعی سالارِ اعلیٰ مولانا معروف اللہ حلیمی صاحب کی قیادت میں، پشاور ایل آر ایچ ہسپتال پہنچے جہاں جے یو آئی تحصیل میریان کے بہادر رضاکار احمد یار خان زیر علاج ہیں۔ 🤲
رضاکاروں نے آج نہ صرف اپنے زخمی ساتھی کی بیمار پرسی کی بلکہ اس کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھا کیا گیا چندہ بھی اس کے اہل خانہ کے سپرد کیا۔ یہ ہے وہ بھائی چارہ اور اخوت جس پر جمعیت کے کارکن فخر کرتے ہیں۔ 💚
انصار الاسلام کے رضاکاروں نے چند روز قبل بھی بونیر، سوات اور باجوڑ کے سیلاب متاثرین کے درمیان جس جفاکشی، قربانی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا وہ آج تک بے مثال ہے۔ 🌊✨
🤝 یہی ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کا جذبہ — مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا اور انسانیت کی خدمت کرنا .

وَالصُّلْحُ خَيْرٌ ۗ  (القرآن)اج الحمد اللہ  6 سگے بھائیوں کے درمیان عرصہ پانچ سالوں سے چلنے والی جاری سنگین نوعیت کے تن...
26/08/2025

وَالصُّلْحُ خَيْرٌ ۗ (القرآن)
اج الحمد اللہ 6 سگے بھائیوں کے درمیان عرصہ پانچ سالوں سے چلنے والی جاری سنگین نوعیت کے تنازعہ فقط.2 گھنٹوں کے اندر اندر حل کردیا
کل رات مجھے ایک گمنان نمبر سے کال ایا کہ مولانا صاحب ہمارے بھائیوں کے درمیان جائداد کا مسلہ گزشتہ پانچ، چھ سالوں سے حل نہیں ہورہا اگر اپ اجائے
مزید ہم تنگ ہیں اور ہہت تھک گئے ہیں تو ہم اج ان۔کیساتھ بیٹھ گئے اور قلیل وقت میں الحمد اللہ ان کا سارا مسلہ حل ہوگیا اور بھائیوں کو ایک دوسرے کیساتھ گلے مل گئے اس سے پہلے وہ ایک دوسرے کے جانی دشمن تھے
ان شاءاللہ یہ سلسلہ فی سبیل اللہ جاری رہے گا
مولانا محمد طیب شاہ بخاری چئرمین اصلاحی مہم

Address

Mandan Bannu
Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah G Sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shah G Sahib:

Share