
12/10/2025
بہ تسلیمات: ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن بنوں
ہینڈاوٹ: 12 اکتوبر 2025
*ڈی سی بنوں "اختیار عوام پورٹل" کے ذریعے شہریوں کے ساتھ براہ راست مخاطب ہوئے.*
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے اقدام کے تحت ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے گزشتہ روز"اختیار عوام پورٹل" کے ذریعہ رجسٹرڈ شکایت کنندگان کے ساتھ براہ راست ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔
شکایت کنندگان کو ٹیلی فون کالوں کے دوران ، ڈی سی نے شہریوں کی شکایات اور تجاویز کو غور سے سن کر متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ اختیار عوام پورٹل صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام دوست حکمرانی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ، جس کا مقصد شکایتی امور کا بروقت ازالہ کرنا اور انتظامی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
محمد فہیم نے تمام محکموں کو متنبہ کیا کہ شکایات کو حل کرنے میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے حکومت کے اس عوام دوست اقدام کی تعریف کرکے اسے ایک موثر پلیٹ فارم قرار دیا جو عوام کو براہ راست ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط کرتا ہے تاکہ مقررہ وقت میں اپنے شکایات و مسائل کو حل کر سکیں۔