21/09/2025
بنوں میں ہمارے نمائندے آصف عمران کے مطابق ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی میزبانی میں ڈی آئی جی ہاؤس میں ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے نامور شعراء نے شرکت کی اس ادبی محفل میں مزاحیہ، سماجی اور موجودہ حالات جیسے اہم موضوعات پر کلام پیش کیا گیا
ڈی آئی جی سجاد خان نے اس موقع پر کہا کہ شعر و شاعری معاشرتی اصلاح کا ایک مؤثر ذریعہ ہے انہوں نے بنوں کو مکمل پرامن ضلع بنانے، روڈز کھولنے اور عوام کو سکون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
انہوں نے مشاعرے کی کامیابی پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ثقافتی و ادبی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس تقریب سے نہ صرف ادب کو فروغ ملا بلکہ خطے میں امن کے عزم کو بھی تقویت ملی۔
اس موقع پر ادبی تنظیم کے سربراہ عبدالسلام بیتاب نے کہا کہ ادب انسانیت سکھاتی ہے تہذیب اور تمدن ادب کا مرہون منت ہے شاعروں ادیبوں نے معاشرے کی اصلاح کے لئے کردار ادا کرنا ہے