Pakistan Updates

Pakistan Updates تازہ ترین خبریں، اہم اپڈیٹس اور عوامی آواز۔
𝗦𝘁𝗮𝘆 𝗜𝗻𝗳𝗼𝗿𝗺 • 𝗖𝗼𝗻𝗻𝗲𝗰𝘁𝗲𝗱 • & 𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲 🇵🇰❤️🇵🇰

15/09/2026

بریکنگ نیوز 🚨🔥
🚨 کوئٹہ: سریاب روڈ پر بینک لوٹنے کے بعد مبینہ لوٹیروں کی سڑک پر ہی رقم کی بندر بانٹ!

بینک لوٹا گیا، رقم سڑک پر لائی گئی اور پھر سب کے سامنے تقسیم ہوتی رہی۔ 😳

سوال یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں تھے؟ ایسے واقعات شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

07/09/2026

راولپنڈی - چالیس سال قبل
1987 کے راجہ بازار کے مناظر
مٹر ڈیڑھ روپیا کلو، آلو ایک روپے کلو

30/08/2026

مجھے تو خود یقین نہیں آرہا
سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بدنامی کا ایک اور افسوسناک منظر 🥲🇵🇰🇸🇦

ایک پاکستانی شہری کی دکان پر ایک شخص انتہائی صاف ستھرے لباس، نفیس حلیے اور ویل سوٹڈ بوٹڈ انداز میں آتا ہے اور وہاں بھیک مانگتا دکھائی دیتا ہے۔

اگر یہ سب باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے تو ایسے افراد کی وجہ سے دنیا بھر میں محنتی پاکستانیوں کی ساکھ کیوں خراب ہونے دی جارہی ہے؟

خدارا متعلقہ ادارے ایسے معاملات کا فوری نوٹس لیں، ان افراد کی مکمل شناخت اور پسِ منظر معلوم کریں، ویزے اور قانونی حیثیت کی جانچ کریں، اور قانون کے مطابق سخت کارروائی، ویزا منسوخی اور ملک بدری اور گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

🇵🇰 پاکستان کی عزت، ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

29/08/2026

🚌🔥 گرین بس میں اچانک میدانِ جنگ سج گیا!

راولپنڈی کی گرین بس میں دو نوجوانوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ 😯

سب سے اہم بات یہ ہے کہ بس میں خواتین بھی سفر کر رہی تھیں، جن کے سامنے اس طرح کا ہنگامہ اور لڑائی یقیناً ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا کرتی ہے۔

🤔 سوال یہ ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ میں ایسے مناظر دیکھ کر ہمارے معاشرے کے بارے میں کیا تاثر جائے گا؟ کیا چند لمحوں کے غصے پر اپنی عزت اور دوسروں کے سکون کو قربان کرنا مناسب ہے؟

اختلاف ہر کسی سے ہو سکتا ہے، مگر برداشت، اخلاق اور احترام ہی اصل پہچان ہے۔
غصہ چند لمحوں کا ہوتا ہے، لیکن اس کے اثرات دیر تک رہ سکتے ہیں۔

24/08/2026

اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ🚨
سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں باوردی فوجی افسر کی فائرنگ، پولیس افسر نے نوجوان کو ڈندے مارے جس کے بعد طلبہ مشتعل ہوئے، کرنل کو دھکے دیئے، کرنل صاحب نے طلبہ پر فائرنگ کی کوشش کی لیکن گولی نہ چل سکی، بعد ازاں ہوائی فائرنگ کی،اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران موقع پر پہنچ گئے

24/08/2026

آ بیل مجھے مار کا محاورہ تو سنا ہوگا آج دیکھ بھی لیں 🔥🤔

19/08/2026

✈️ مسافروں کے سامان کی یہ بے توقیری کیوں؟ 🧳

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مسافروں کے بیگز آف لوڈ کرتے ہوئے انہیں احتیاط سے رکھنے کے بجائے پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سامان صرف ایک بیگ نہیں، اس میں مسافروں کی قیمتی اور ضروری چیزیں ہوتی ہیں۔ سامان کے ساتھ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت مناسب نہیں۔

انتظامیہ کو چاہیے کہ واقعے کا نوٹس لے اور مسافروں کے سامان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ 🇵🇰

سفر مسافروں کا حق ہے، سامان کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری۔

15/08/2026

🚨 سعودی عرب میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مبینہ لوٹ مار!

سعودی عرب میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مبینہ طور پر کچھ افراد نے لوٹ مار کی واردات کی، جس کے باعث پاکستانی بھائی کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایسے واقعات نہ صرف متاثرہ شخص کے لیے تکلیف دہ ہیں بلکہ بیرونِ ملک محنت مزدوری کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔ 🇵🇰

متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

🇵🇰🇸🇦

14/08/2026

🇵🇰✨ ڈی چوک اسلام آباد سے جشنِ آزادی کی خوبصورت جھلکیاں! ✨🇵🇰

سبز ہلالی پرچموں، ملی نغموں اور قومی جذبے سے سجا ڈی چوک اسلام آباد آج حب الوطنی کے رنگ میں رنگا نظر آیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرکے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ 💚🇵🇰

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰❤️

14/08/2026

🇵🇰😂 پاکستان کے ہر بچے کی طرف سے جشنِ آزادی مبارک!

پاکستان زندہ باد! ❤️🇵🇰

🇵🇰❤️

Address

Agha Khan Road F-5/2 Islamabad
Bannu
45510

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Updates:

Shortcuts

Share