09/09/2025
🚨میجر عدنان کی شہادت ، بہادری کی علامت، قوم کا سر فخر سے بلند
بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عدنان نے جام شہادت نوش کیا
میجر عدنان کی شہادت کو ان کے اہل خانہ نے بڑا اعزاز قرار دے دیا
جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ؛
’’آپ سب کو بہت مبارک ہو ، آپ کا دوست شہید ہو گیا ہے ‘‘
سب کو پیغام دیدیں کہ ان کے والد اور ماموں نے کہا ہےکہ ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان ہو گیا ہے، اہل خانہ میجر عدنان شہید
میجر عدنان اللہ کی راہ میں شہید ہوا، جس پر ہم پاک ذات کا شکر ادا کرتے ہیں ، اہل خانہ میجر عدنان شہید
میجر عدنان شہید نے آخری دم تک دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا
میجر عدنان شہید کی بہادری کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی
میجر عدنان شہید آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بن گئے
🤲😢💔