15/07/2025
شمالی وزیرستان پاک افغان غلام خان باڈر تجارت کے لئے کھول دیا جائے گا ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان
شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ پاک افغان غلام خان باڈر تجارت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے عوام کے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پاک افغان غلام خان باڈر ہر قسم تجارت کے لئے کھولنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت کی جانب حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر پاک افعان غلام خان بارڈر کو ہر قسم آمد او رفت کے بند کیا گیا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم اور تحصیلدار میرانشاہ غنی وزیر کی کوششوں سے اتمانزئی جرگہ کے ساتھ مذاکرات رنگ لے آئی اور مذاکرات میں مزید پیش رفت ہوئی کل 16 جولائی غلام خان باڈر تجارت کے لیے کھول دیا جائے گا، سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے کہا کہ ہمیں عوام کے مشکلات کا پورا احساس ہیں۔ لیکن کچھ اقدامات ہم حالات کی سگینی اور عوام کے تحفظ کے لیے اٹھاتے ہیں۔ غلام خان باڈر تجارت سے نوجوانان کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر سکے، اس کے ساتھ کرفیو میں ایمرجنسی کے بنیاد پر نرمی برتی جائے گی، انٹرنیٹ سسٹم آج رات تک بحال کر دیا جائے گا،
باقی مسائل پاک فوج اور اتمانزئی قومی جرگے کے ممبران مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی،
All bannu news...