17/01/2026
مطالبۂ رہائی
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بنوں پریس کے چیف ایڈیٹر
حافظ محمد ابراہیم
جو کہ نہایت شریف النفس، بااخلاق اور بےضرر انسان ہیں،
ہمارے قریبی دوست ہیں اور ان کا کردار سب کے سامنے واضح ہے۔
وہ کسی بھی قسم کی غیر شرعی، غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی میں ہرگز ملوث نہیں رہے۔
حافظ محمد ابراہیم ایک ذمہ دار سوشل میڈیا ورکر اور پرامن شہری ہیں جن کی خدمات ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہی ہیں۔
لہٰذا ہم متعلقہ اداروں و تنظیموں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ
اگر حافظ محمد ابراہیم کسی کے پاس ہیں تو
انہیں باعزت، باحفاظت اور فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے
ان کے ساتھ مکمل قانونی و انسانی سلوک روا رکھا جائے گا۔