03/11/2025
بنوں ایم این اے مولانا سید نسیم علی شاہ کا ایس پی انوسٹی گیشن دفتر کا دورہ , قومی اسمبلی کے رکن مولانا سید نسیم علی شاہ نے ایس پی انوسٹی گیشن بنوں کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتر میں جاری زیر تعمیر منصوبوں اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ساجد ممتاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے مولانا سید نسیم علی شاہ نے دفتر میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نظام کی بہتری اور افسران و اہلکاروں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے ان کے دفتری امور کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے مولانا سید نسیم علی شاہ نے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں ایس پی ساجد ممتاز نے ایم این اے کو دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور انہیں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا آخری میں مولانا سید نسیم علی شاہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بنوں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے🥀🥀🥀🥀