22/10/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی 24 اکتوبر بروز جمعہ سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔
* 24 اکتوبر (جمعہ) کو وزیراعلیٰ ضلع چارسدہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
* 25 اکتوبر (ہفتہ) کو وہ ضلع خیبر، تحصیل باڑہ میں امن جرگے کی سربراہی کریں گے۔
* 26 اکتوبر (اتوار) کو وزیراعلیٰ ضلع کرک کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی دورے کے دوران 9 مئی اور 26 نومبر کے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کریں گے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔