Jamiat Ulamai e islam Tehsil Bakakhel Bannu

Jamiat Ulamai e islam Tehsil Bakakhel Bannu خدا کی زمین پر خدا کا نظام 🇵🇰 🏁

16/03/2025
04/03/2025

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت

بے گناہ اور معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر افسوس ہے ۔اسلم غوری

متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں ۔اسلم غوری

بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ۔اسلم غوری

واقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے ۔ترجمان جے یو آئی

دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے وہ جب چاہتے ہیں کسی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں ۔اسلم غوری

قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ترجمان جے یو آئی

دعا کرتا ہوں کہ اللہ شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔اسلم غوری

اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے ۔اسلم غوری

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

04/03/2025

بنوں بم دھماکہ
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش کا بنوں دھماکے کی پُرزور مذمت اور قیمتی جانوں کی ضیاع پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار،

بنوں دھماکہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سینیٹر مولانا عطاءالرحمان

بنوں دھماکہ سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مولانا عطاءالحق درویش

صوبے میں آمن نام کی کوئی چیز نہیں حکومتی رٹ مکمل ختم ہوچکی ہے، سینیٹر مولانا عطاءالرحمان
مظلوم اور بےگناہ لوگوں کی خون بہانا سفاکیت کی انتہاء ہے، سینیٹر مولانا عطاءالرحمان

صوبہ میں جاری بدآمنی کی طرف ہماری قیادت نے توجہ دلائی لیکن حکومت ٹہس سے مس نہیں ہوئی اور نتیجہ سب نے دیکھ لیا، مولانا عطاءالحق درویش
بنوں دھماکہ انسانیت سوز واقعہ ہے جس میں معصوم بچے بھی شہید ہوگئے ہیں، مولانا عطاءالرحمان
اس غم کی گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے، مولانا عطاءالحق درویش
اللہ تعالیٰ شہدا کی درجات بلند فرمائے اور زخمیوں صحتیاب فرمائے. سینیٹر مولانا عطاءالرحمان

جاری کردہ: میڈیا سیل جےیوآئی خیبرپختونخوا

21/02/2025
21/02/2025
21/02/2025

جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے ۔ترجمان جے یو آئی

جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں ۔اسلم غوری

بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اسلم غوری

مولانا فضل الرحمان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں ۔اسلم غوری

مولانا فضل الرحمان کے اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی ۔اسلم غوری

ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں ترجمان جے یو آئی

اس طرح کے بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں، اسلم غوری

مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے۔اسلم غوری

قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں ترجمان جے یو آئی

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

19/02/2025

محمد علی درانی کے اپنے پلے کچھ نہیں ،ہمیشہ دوسروں کے لئے *مزدوری* کرتے ہیں ۔اسلم غوری

مولانا فضل الرحمان کو مائنس کرنا شیخ چلی کے خواب کے سوا کچھ نہیں ۔اسلم غوری

جن کی سیاست قصہ پارینہ ہوچکی ،ان کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی ۔ترجمان جے یو آئی

پاکستانی سیاست ،جمہوریت اور پارلیمنٹ مولانا فضل الرحمان کے بغیر نامکمل رہے گی ۔اسلم غوری

مولانا کی سیاست ختم کرنے کی خواہش رکھنے والوں نے درانی کی شکل میں بہت کمزور پتلی کو میدان میں اتارا ہے ۔اسلم غوری

26 ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کو پورے ملک میں سراہا گیا ہے ۔اسلم غوری

جن کو 26 ویں ترمیم میں مولانا کے کردار سے تکلیف ہے ان کو بخوبی جانتے ہیں ۔اسلم غوری

26 ویں ترمیم میں سود کا خاتمہ ،اسلامی نظریاتی کونسل، شرعی عدالت سمیت کئی اہم چیزوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔اسلم غوری

پاکستان میں جمہوریت اور سیاست کو کمزور کرنے میں درانی جیسے سیاسی یتیموں کا کردار رہا ہے ۔اسلم غوری

پیرول پر رہنے والوں کی کوئی اوقات نہیں ۔اسلم غوری

مولانا صاحب کی سیاست کے سامنے درانی بچونگڑا لگتا ہے۔اسلم غوری

آمریت کی گود میں پیداہونے والے کے منہ سے جمہوریت کے الفاظ مذاق لگتے ہیں۔ترجمان جے یو آئی

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

17/02/2025
16/02/2025

کے پی حکومت کا مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک ہے ۔ترجمان جے یو آئی

حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔ترجمان جے یو آئی

پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد کے پی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔اسلم غوری

حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ؟ ترجمان جے یو آئی

اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے ۔اسلم غوری

جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں ۔اسلم غوری

جےیوآئی اور اسکی قیادت کو عوام سے دور رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ترجمان جےیوآئی

جلسے جلوسوں کے بعد اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔اسلم غوری

جے یو آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔اسلم غوری

مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اسلم غوری

ہماری امن وامان کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ترجمان جے یو آئی

حکومت مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جےیوآئی قیادت کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔ اسلم غوری

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

Address

Bannu
28142

Telephone

+923355158224

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulamai e islam Tehsil Bakakhel Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share