
24/12/2024
ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر بنوں نے جانی خیل ٹائپ ڈی ھسپتال کو دی گئ دو ایمبولینس کو بمع ڈرائیورز و دیگر عملہ بنوں سٹی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ھے ۔جو کہ جانی خیل جیسے پسماندہ اور جنگزدہ علاقے کے ساتھ سراسر ناانصافی ھے ۔جانی خیل تقریبا اٹھارہ دیہات پر مشتمل ضلع بنوں کا دورافتادہ علاقہ ھے جو کہ زندگی کی تمام بنیادوں سھولیات سے محروم ھے ۔ان ایمبولینسوں سے یہاں کے عوام کو بنوں شھر اپنے ایمرجنسی مریضوں کو لے جانے میں کافی آسانی تھی ۔جس سے انہیں محروم کیا جانا کسی المییے سے کم نہیں ۔قوم کے ذمہ داران اس بارے میں آواز بلند کریں ۔اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سمیت کمشنر و ڈپٹی کمشنر بھی نوٹس لیں۔