The VOICE of BANNU

The VOICE of BANNU Stay connected. Stay informed.
It is an important trade centre. The town of Bannu lies in the north-west corner of the district.

The Voice of Bannu – Your City, Your Voice
🌍 Highlighting the real issues, unsung heroes, culture, and progress of Bannu.
📢 A platform for the people, by the people – raising every voice that matters. Bannu (Urdu: بنوں; Pashto: بنو [ˈbanu], in the local Pashto dialect called Bana) The City of the Bannu District is located in the Khyber Pakhtunkhwa Province of Pakistan. Bannu city was erected by Si

r Herbert Edwardes in 1848, and was formerly called Dullipnagar and the fort as Dullipgarh, and then name of the city changed to Edwardesabad and the fort named as Fort Edwardes in 1874. The name was again changed as 'Bannu' in 1902 when Bannu was separated from Punjab and included in the territorial boundaries of NWFP (now Khyber Pakhtunkhwa). It was a military base, especially in actions against Afghanborder tribes, and still stationed with troops till this day. The town is located 79 miles (127 km) south of Kohat, and 89 miles (143 km) north of Dera Ismail Khan.

24/12/2025

علاقہ ممش خیل کے مسجدوں میں اعلانات ۔سرچ اپریشن ہے۔کوئی بھی گھر سے نہ نکلے۔
Followers

انا للّٰہ وانا الیہ راجعوننہایت رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہحضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ خالقِ حق...
14/12/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ صاحب کی دینی خدمات، روحانی تربیت اور اصلاحِ امت کے لیے کی گئی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا وصال عالمِ اسلام کے لیے ایک عظیم روحانی نقصان ہے۔

اللہ تعالیٰ حضرت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور لواحقین، متعلقین، خلفاء اور تمام عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

*بنوں ممند خیل اور ممش خیل عوام کیلئے بنوں پولیس کا اہم پیغام* بنوں پولیس نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عوام کو ہدایات ج...
05/12/2025

*بنوں ممند خیل اور ممش خیل عوام کیلئے بنوں پولیس کا اہم پیغام*

بنوں پولیس نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عوام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع دے کر بڑے واقعات سے بچا جاسکتا ہے۔

ہدایات کے مطابق:
🔹 اگر کوئی مشکوک یا دہشتگردی کسی جگہ پر کھڑے ہو یا ناکہ قائم کرے۔ تو وہاں گاڑی کھڑی نہ کریں اور بچوں کو دور رکھیں۔
🔹 مسجد میں کسی مشکوک شخص کی آمد پر امام مسجد اسے روکیں اور فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
🔹 اگر کوئی مشکوک شخص محلے یا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرے تو پولیس کو مطلع کریں۔

شہری درج ذیل نمبروں پر فوری اطلاع دیں:
📞 0341-7775635
📞 0312-9990964

بنوں پولیس نے کہا کہ عوام کا تعاون امن کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور پولیس اہلکاران کی شہادت نے پورے ضلع کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔یہ سانحہ ایک افسر کی نہ...
04/12/2025

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور پولیس اہلکاران کی شہادت نے پورے ضلع کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ سانحہ ایک افسر کی نہیں، ریاست کی رٹ پر حملہ ہے۔
دہشت گردی نے بنوں کو اس حد تک جکڑ لیا ہے کہ لوگ شام کے بعد بازاروں اور سڑکوں سے غائب ہو جاتے ہیں، اور سرکاری اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے فکرمند رہتے ہیں۔

ایسے نازک وقت میں بنوں انتظامیہ کی طرف سے "شاہ ولی کی یاد میں کبڈی میچ" کا اعلان کرنا انتہائی غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور بے وقت فیصلہ ہے۔
کیا بنوں ان حالات میں کھیل تماشے کے قابل رہ گیا ہے؟
کیا شہید افسر کی یاد کو صرف ایک میچ تک محدود کر دینا انصاف ہے؟

اصل ضرورت یہ ہے کہ:

شاہ ولی شہید اور اہلکاروں کے قاتلوں کا سراغ لگایا جائے۔

بنوں کے بگڑتے ہوئے امن و امان کو بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں ہوں، نہ کہ نمائشی سرگرمیاں۔

عوام کو اعتماد دیا جائے، خوف ختم کیا جائے، سکیورٹی بہتر کی جائے۔

شہداء کا خون کھیلوں سے نہیں، انصاف اور امن سے یاد رکھا جاتا ہے۔
قومیں اپنے بہادروں کا مقام پروگراموں سے نہیں، بلکہ ان کے خون کے تقاضے پورے کر کے بلند کرتی ہیں۔

اگر بنوں انتظامیہ واقعی شاہ ولی شہید کی یاد کا احترام کرنا چاہتی ہے
تو انہیں کبڈی میچ نہیں
ایک مضبوط، مؤثر اور جرأت مندانہ سکیورٹی پلان کا اعلان کرنا چاہیے۔
RPO BANNU
Bannu Police
Deputy Commissioner Bannu

“عاصم منیر کی پالیسیاں اس ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔ اس ہی کی پالیسی کی بدولت آج ملک میں دہشتگردی کا ناسور بے قابو ہے جس پر...
03/12/2025

“عاصم منیر کی پالیسیاں اس ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔ اس ہی کی پالیسی کی بدولت آج ملک میں دہشتگردی کا ناسور بے قابو ہے جس پر مجھے انتہائی دکھ ہے۔ اس کو اپنے ملک کے مفادات کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ہے۔ یہ جو کچھ کر رہا ہے، محض مغربی دنیا کی خوشنودی کے لیے کر رہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ آگ کو جان بوجھ کر بھڑکایا، اس کا مقصد ہے کہ اسے “انٹرنیشنلی مجاہد” سمجھا جائے۔ میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اپنے ہی لوگوں پر ڈرون اٹیکس اور ملٹری آپریشنز سے دہشتگردی مزید بڑھتی ہے۔”
- عمران خان

ہائے وطنہ لکی مروت کے دو سپوت دہشت گردی کا نشانہ بنے ۔ لکی و بنوں میں چند گھنٹوں میں 4 خاندان اجڑ گئے ۔ پشتون بیٹیاں جوا...
03/12/2025

ہائے وطنہ
لکی مروت کے دو سپوت دہشت گردی کا نشانہ بنے ۔
لکی و بنوں میں چند گھنٹوں میں 4 خاندان اجڑ گئے ۔
پشتون بیٹیاں جوانی کی عمر میں بیوہ بن رہی ہیں ۔
بچے بچیاں یتیم ہوئے ۔
😭😭😭

03/12/2025

حدود تھانہ ہوید بمقام نزد ہوید اڈا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فا@ئرنگ سے زہیب ولد خوش زالی خان سکنہ ہوید جانبحق۔

02/12/2025

🌄 خوشیاں اور ہماری ذمہ داری 🌄

دوستو! کیا آپ نے بھی نوٹ کیا ہے کہ آجکل شادیوں اور خوشی کے موقعوں پر بننے والی ویڈیوز کی شروعات ہی تیزرفتار گاڑیوں کے "اسٹنٹ" یا جعلی ایکسیڈنٹس سے ہونے لگی ہے؟ 🔥🚗💥

سوال یہ ہے:
کیا ہماری خوشی کی پہچان اب یہ بن گئی ہے؟
کیا ہم اپنی آنے والی نسل کو یہی سکھا رہے ہیں کہ جشن کا مطلب خطرہ، بے احتیاطی اور تشدد ہے؟

ہماری ثقافت تو ہمیشہ سے ملی رنگ، پشتو رقص، دھمال اور خوشی کے پرامن اظہار کی علمبردار رہی ہے۔ مگر آج ہم سوشل میڈیا پر "وائرل" ہونے کی دوڑ میں اپنی ان خوبصورت روایات کو بھلا بیٹھے ہیں۔

🛑 یاد رکھیں:
- یہ ویڈیوز نوجوانوں کے لیے غلط رول ماڈل بن رہی ہیں۔
- حقیقی زندگی میں اس کا نتیجہ اکثر المناک ہوتا ہے۔
- ہماری خوشی کی تقریبات ہماری شناخت کا حصہ ہیں — انہیں تشدد کی نذر نہ کریں۔

✅ آئیں، عہد کریں:
خوشی کے موقع پر بننے والی ویڈیوز میں:
1️⃣ ثقافتی گیت، روایتی لباس اور قومی رقص کو اہمیت دیں۔
2️⃣ مثبت پیغام دیں — محبت، اتحاد، احترام۔
3️⃣ خطرناک اسٹنٹس اور جعلی تشدد کو "ٹرینڈ" بنانے سے گریز کریں۔

ہماری خوشیاں ہماری میراث ہیں۔ انہیں محفوظ رکھیں، خوبصورت بنائیں۔ 💞


بنوں  فلور ملز کے قریب ح۔ملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکاروں اور راہ گیر سمیت 4 افراد ش.ہید ہوگئے.
02/12/2025

بنوں فلور ملز کے قریب ح۔ملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکاروں اور راہ گیر سمیت 4 افراد ش.ہید ہوگئے.

28/11/2025
28/11/2025

بنوں/ ممش خیل قوم کا مسلح کمیٹی بنانے سے انکار۔ بحثیت قوم ہم کسی جنگ میں فریق نہیں بنیں گے اور نہ ہی باغات کو کاٹنے کی اجازت دیں گے، قوم کا متفقہ فیصلہ

28/11/2025

احمد زئی پولیس سٹیشن پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے ح۔ملہ

Address

Bannu
Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The VOICE of BANNU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The VOICE of BANNU:

Share