28/03/2026
بنوں: تھانہ بسیہ خیل پولیس کی مؤثر کارروائی، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، اسلحہ و منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل، حاجی ارشد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔مزید کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد کلاشنکوف، 03 عدد پستول اور 550 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ اسلحہ و منشیات کے حوالے سے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔