
04/07/2025
ضروری عوامی پیغام حلقہ پی کے 99
بارہا عوامی شکایات کے پیشِ نظر، ایم پی اے پی کے 99 اور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (DDAC) ضلع بنوں کے چئیرمین جناب زاہداللہ خان کے فرزند اکرام اللہ خان وزیر نے بروز منگل خلیفہ گلنواز ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔
دورے کے دوران واضح ہوا کہ عوام کی شکایات درست تھیں۔ ہسپتال میں عوام کو شدید مشکلات، طبی سہولیات کی کمی اور انتظامی بدانتظامی کا سامنا ہے۔ اکرام اللہ خان نے ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کی نیت سے KGN ہسپتال کے ڈائریکٹر نیک محمد سے بات چیت کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے ڈائریکٹر صاحب مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے پائے گئے۔
افسوس کی بات ہے کہ بجائے اصلاح احوال کے، ہسپتال انتظامیہ تین، چار افراد نے آپس میں مل کر فیس بک پیج "IDF" کے ذریعے اکرام اللہ خان پر بے بنیاد الزامات عائد کر دیے جن میں کچھ نہایت غیر اخلاقی الفاظ جیسے "بدتمیزی"، "بداخلاقی"، اور "گھس بیٹھیے" جیسے الفاظ شامل تھے۔ ایسے الفاظ نہ صرف ایک منتخب نمائندے کے خاندان کے خلاف ہیں بلکہ پورے حلقہ پی کے 99 عوام کی توہین کے مترادف ہیں۔
یاد رہے کہ حلقہ پی کے 99 کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے ویژن کے تحت نظام کی بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے جناب زاہداللہ خان پر اعتماد کیا ہے۔ عوامی شکایات پر نمائندوں کا ہسپتالوں کا دورہ کرنا ان کا حق اور فرض ہے۔ اگر ضرورت پڑی، تو یہ دورے روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔
عوام کو معلوم ہیں کہ جب بھی کوئی عوامی مفاد کی بات کرتا ہے یا کسی ادارے میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کرتا ہے، تو اکثر ذمہ دار افراد اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے "بدمعاشی" یا "بدتمیزی" کا نام دے دیتے ہیں۔
یہ ایک عام حربہ ہوتا ہے تاکہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹائی جا سکے اور آواز اٹھانے والے کو بدنام کیا جا سکے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ
سچ بولنا، عوامی شکایات اُٹھانا، اور اصلاح کی بات کرنا بدتمیزی نہیں بلکہ حق اور فرض ہے۔
اگر ہسپتال یا کسی بھی ادارے میں بدانتظامی، غفلت یا کرپشن ہو رہی ہے تو عوام یا ان کے نمائندے کا حق ہے کہ وہ اس پر سوال اٹھائیں اور اصلاح کا مطالبہ کریں۔
ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ خلیفہ گلنواز ہسپتال کے نظام کو ہر صورت بہتر بنایا جائے گا، اور اس راہ میں حائل ہر رکاوٹ، خواہ وہ کسی بھی عہدے پر فائز ہو، عوامی مفاد کی خاطر بخوبی نمٹا دی جائیگی۔
تین چار بندوں کے خلاف آگے کا لائحہ عمل جلد طے کرینگے۔