Naurang News

Naurang News News, poetry, latest news, political news, pictures, sports news, latest job adds

قانون اور انصاف ایک دھوکہ ہیں۔مارکس نے کہا تھا کہ دنیا کے قانون اصل میں امیروں نے لکھے ہیں۔یہ کتابوں میں انصاف کا نام دی...
07/09/2025

قانون اور انصاف ایک دھوکہ ہیں۔

مارکس نے کہا تھا کہ دنیا کے قانون اصل میں امیروں نے لکھے ہیں۔
یہ کتابوں میں انصاف کا نام دیتے ہیں، لیکن اصل میں یہ غریب کو
دبانے اور امیر کو بچانے کا نظام ہے۔
اگر غریب چوری کرے تو جیل۔
اگر امیر چوری کرے تو قانون بدل دیا جاتا ہے۔
اگر مزدور احتجاج کرے تو جرم۔
اگر سرمایہ دار لوٹے تو کاروبار۔
یعنی قانون وہی ہے جو طاقتور کے حق میں ہو۔ انصاف کبھی
غریب کا ساتھی نہیں بنتا
قانون ایک نقاب ہے، اس کے
پیچھے سرمایہ دار کا چہرہ چھپا ہے۔ "

Book;The Communist Manifesto
KARL MARX AND FRIEDRICH ENGELS

*ناقابل یقین پی آئی اے* PIA ‘مالٹا کا رقبہ صرف 315 مربع کلومیٹر اور آبادی چار لاکھ 29 ہزار ہے یوں یہ یورپ کے مختصر لیکن ...
04/09/2025

*ناقابل یقین پی آئی اے* PIA

‘مالٹا کا رقبہ صرف 315 مربع کلومیٹر اور آبادی چار لاکھ 29 ہزار ہے

یوں یہ یورپ کے مختصر لیکن خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے‘

یہ ملک یورپ میں ہونے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ایک دلچسپ رشتے میں بندھاہوا ہے‘ یہ رشتہ آپ کو بھی حیران کر دے گا‘

مالٹا نے 1971ء میں اپنی ائیر لائین بنانے کا فیصلہ کیا‘ البرٹ میزی کو منصوبے کا چیئرمین بنایا گیا‘ میزی نے سول ایوی ایشن اور ائیر لائین تشکیل دینی تھی‘ انٹرنیشنل ٹینڈر ہوا۔

ہماری پی آئی اے ایشیا کی سب سے بڑی اور کامیاب ائیر لائین تھی‘ پی آئی اے نے ٹینڈر بھر دیا‘

مالٹا کو یورپ‘ مشرق بعید اور امریکا کی کمپنیوں کی طرف سے بھی کاغذات موصول ہوئے تھے

*بورڈ نے پڑتال کی امریکا یورپ اور مشرق بعید کے ٹینڈرز مسترد کیے اور پی آئی اے کو سلیکٹ کر لیا‘*

پی آئی اے نے مالٹا کے ساتھ ائیر لائین پارٹنر شپ کی اور صرف ایک سال میں ائیر مالٹا کے نام سے یورپ میں ایک شاندار ائیر لائین کھڑی کر دی‘

*ائیر مالٹا 31مارچ 1973ء کو بنی اور پی آئی اے نے یکم اپریل 1974ء کو اس کا پہلا طیارہ ٹیک آف کرا دیا۔*

پاکستانی ماہرین نے اس ایک برس میں مالٹا کی سول ایوی ایشن بنائی‘ ائیرپورٹس کو یورپین لُک دی اور ائیر لائین کو بھی آپریشنل کر دیا

آج ائیر مالٹا یورپ کی کامیاب اور منافع بخش ائیر لائینز میں شامل ہے یہ یورپ افریقہ اور امریکا کو بھی کور کرتی ہے اور اس کی فلائیٹس مشرق بعید بھی جاتی ہیں‘

*ائیر مالٹا کو 49 برس ہو چکے ہیں‘ مالٹا کے لوگوں نے ان 49 برسوں میں پی آئی اے کا احسان یاد رکھا‘*

مالٹا دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پی آئی اے کو اپنے تعلیمی سلیبس میں شامل کر رکھا ہے

*یہ لوگ آج بھی ساتویں جماعت کے بچوں کو پی آئی اے کی مہربانی پڑھاتے ہیں اور مالٹا کے بچے پی آئی اے پر مضمون لکھ کر آٹھویں جماعت میں جاتے ہیں۔*

یہ اس پرانے زمانے کی بات ہے جب پی آئی اے نے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا

ہماری قومی ائیر لائین نے اس گولڈن دور میں بے شمار کمالات کیے

اس نے ائیر مالٹا کی طرح سنگا پور ائیر لائین بنائی‘ کوریا کو سول ایوی ایشن اور ائیر لائین بنانے میں مدد دی‘ ملائشین ائیر لائین بنائی اور ایمریٹس کی بنیاد رکھی‘ یہ بات آج کے زمانے میں شیخی محسوس ہوتی ہے

کہ ہم نے ایمریٹس کو کرائے پر جہاز بھی دیے تھے اور پائلٹ اور ائیر ہوسٹس بھی‘

ہم نے دنیا کی پانچ بڑی ائیر لائینز کے عملے کو ٹریننگ بھی دی تھی‘

آپ کو یہ بات بھی عجیب لگے گی کراچی کبھی ایشیا کا دروازہ ہوتا تھا
۔
ایشیا کے 80فیصد مسافر کراچی سے ہو کر یورپ‘ افریقہ اور امریکا جاتے تھے اور یورپ‘ افریقہ اور امریکا کے مسافر بھی ایشیا میں داخل ہونے سے پہلے کراچی میں اترتے تھے

لیکن وہ شاندار ماضی اور وہ شاندار ائیر لائین آج کہاں ہے؟

30/08/2025

سرائے نورنگ
ٹرانسفارمر چوری کی کوشش ناکام
سرائے نورنگ کے علاقے کوٹکہ محمد خان کنڈی المعروف شیر علی میں گزشتہ رات ٹرانسفارمر چوری
کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اطلاع کے مطابق کچھ نامعلوم موٹرسائکل سوار چور رات کے اندھیرے میں ٹرانسفارمر اتارنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اہلِ محلہ جاگ گئے۔ مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران دو گولیاں ٹرانسفارمر کو لگیں جس سے اس کا سارا تیل بہہ نکلا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mujahid Khan Mwt, Adeel Khan Adeel Khan, Mehboob Khan
28/08/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mujahid Khan Mwt, Adeel Khan Adeel Khan, Mehboob Khan

28/08/2025
25/08/2025
Khattak medical center DHQ hospital Gate No 1 DIKhan Road Bannu Contact number 03349908477
22/08/2025

Khattak medical center DHQ hospital Gate No 1 DIKhan Road Bannu
Contact number 03349908477

ملائکہ نور کا تعلق *لکی مروت*، خیبر پختونخوا، پاکستان سے ہے۔ انہوں نے *عمان کے دارالحکومت عمان* میں منعقدہ *ایشین اوپن ج...
21/08/2025

ملائکہ نور کا تعلق *لکی مروت*، خیبر پختونخوا، پاکستان سے ہے۔ انہوں نے *عمان کے دارالحکومت عمان* میں منعقدہ *ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ 2025* میں *سلور میڈل* جیت کر پاکستان کی پہلی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا، جنہوں نے کسی ایشیائی سطح کے جوڈو مقابلے میں تمغہ حاصل کیا

یہ کامیابی نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کے لیے بلکہ پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔

Address

Serai Naurang
Bannu

Telephone

+923128076843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naurang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naurang News:

Share