03/01/2026
موجودہ ایم پی اے پی کے، 76 سمیع اللّٰہ خان صاحب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ براہِ کرم اس سڑک کی حالت کا ازسرِنو جائزہ لیں، کیونکہ اس کی خراب صورتحال کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر بارش کے دنوں میں یہ سڑک مکمل طور پر خراب ہو جاتی ہے جس کے باعث آمد و رفت نہایت دشوار ہو جاتی ہے۔ اس راستے سے طلبہ و طالبات اسکول، کالج اور یونیورسٹی جاتے ہیں اور انہیں روزانہ ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور سڑک کی تعمیر و مرمت جلد از جلد مکمل کروائی جائے۔ شکریہ