𝐓𝐨𝐫𝐠𝐡𝐚𝐫 𝐊𝐡𝐢𝐝𝐦𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐫𝐰𝐚𝐧

  • Home
  • Pakistan
  • Bara
  • 𝐓𝐨𝐫𝐠𝐡𝐚𝐫 𝐊𝐡𝐢𝐝𝐦𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐫𝐰𝐚𝐧

𝐓𝐨𝐫𝐠𝐡𝐚𝐫 𝐊𝐡𝐢𝐝𝐦𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐫𝐰𝐚𝐧 I hope in Allah, not in man. Success is given by Allah, not man. ❣️

ہمارے علاقے تحصیل کندر حسن زئی میں دریا بہتا ہے، لیکن افسوس کہ یہاں موجود ریسکیو ٹیم کے کئی اہلکاروں کو تیرنا تک نہیں آت...
26/08/2026

ہمارے علاقے تحصیل کندر حسن زئی میں دریا بہتا ہے، لیکن افسوس کہ یہاں موجود ریسکیو ٹیم کے کئی اہلکاروں کو تیرنا تک نہیں آتا۔ جب کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کرتے ہیں۔

آج بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، مگر عملی امداد کے بجائے صرف تصاویر بنانے تک محدود رہے۔ ایسے علاقے میں جہاں دریا موجود ہو اور حادثات کا خطرہ ہر وقت رہتا ہو، ریسکیو اہلکاروں کا باقاعدہ تربیت یافتہ اور تیراکی میں ماہر ہونا انتہائی ضروری ہے۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل کندر حسن زئی کی ریسکیو ٹیم کو مکمل تربیت دی جائے اور ایسے اہلکار تعینات کیے جائیں جو مشکل وقت میں عوام کی حقیقی مدد کر سکیں۔ عوام کو صرف نام کی نہیں بلکہ عملی اور مؤثر ریسکیو سروس چاہیے۔
تورغر خدمت کاروان

تورغر خدمت کاروان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی شدید مذمتضلع تورغر، تحصیل جدباء، تپہ نصرت خیل، گاؤں کالش سے تعلق رکھنے وا...
19/08/2026

تورغر خدمت کاروان کی جانب سے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت

ضلع تورغر، تحصیل جدباء، تپہ نصرت خیل، گاؤں کالش سے تعلق رکھنے والے محمد نواز ولد گل تاسیر شاہ پر مبینہ پولیس تشدد کے واقعے کی تورغر خدمت کاروان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد نواز پر مبینہ طور پر موبائل چوری کا الزام عائد کرکے راولپنڈی کینٹ پولیس نے اسے حراست میں لیا اور مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہلِ خانہ کے مطابق اس کے پاؤں پر چوٹ کے نشانات موجود ہیں جبکہ وہ گردن بھی حرکت نہیں دے پا رہا۔

محمد نواز حافظِ قرآن ہے اور گزشتہ رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھا چکا ہے۔ اگر اس پر کوئی الزام تھا تو قانون کے مطابق تحقیقات اور کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ کسی بھی شہری کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

تورغر خدمت کاروان متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر تشدد میں ملوث پولیس اہلکار قصوروار ثابت ہوں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تورغر خدمت کاروان محمد نواز اور اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے۔

-کاروان #تورغر #راولپنڈی #انصاف

28/07/2026

آل پارٹی کانفرنس تورغر میں پہلے بھی ہوئے ہے عوام کو کیا فائدہ میلا کسی کے ساتھ اختلاف نہیں نا پارٹی کانفرنس کے ساتھ اختلاف ہے صرف ایک سوال ہے ؟

ہمارے گاؤں گڑھی حسن زئی کی مسجد کو از سرِ نو تعمیر و توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تخمینا 3 کروڑ تک کا خرچہ آئے گا،تما...
25/07/2026

ہمارے گاؤں گڑھی حسن زئی کی مسجد کو از سرِ نو تعمیر و توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تخمینا 3 کروڑ تک کا خرچہ آئے گا،
تمام اھل خیر حضرات سے تعاؤن کی بھرپور اپیل کیجاتی ہے،
منجانب اھلیان گاؤں گڑھی حسن زئی ضلع تور غر

دربنی روڈ کی یہ حالت صرف ایک سڑک کا مسئلہ نہیں، بلکہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے۔اسی راستے سے روزانہ مریض، بزرگ، حاملہ خوات...
21/07/2026

دربنی روڈ کی یہ حالت صرف ایک سڑک کا مسئلہ نہیں، بلکہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے۔

اسی راستے سے روزانہ مریض، بزرگ، حاملہ خواتین اور بچے ہسپتال پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ٹوٹی پھوٹی سڑک ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیتی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں چند منٹ کی تاخیر بھی کسی کی جان لے سکتی ہے۔

ہم متعلقہ حکام، منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دربنی روڈ کی فوری مرمت اور تعمیر کو ترجیح دی جائے۔ عوام کو محفوظ سفر اور بروقت علاج کی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی احسان نہیں۔

دربنی روڈ کو فوری تعمیر کرو، قیمتی جانیں بچاؤ۔

تورغر کے عوام کا مطالبہہم  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع تورغر میں عوامی فنڈز، ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری وسائل کے استعمال ک...
20/07/2026

تورغر کے عوام کا مطالبہ

ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع تورغر میں عوامی فنڈز، ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری وسائل کے استعمال کی شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق انکوائری کی جائے۔

اگر سب کچھ درست ہوا ہے تو تحقیقات سے حقیقت سامنے آ جائے گی، اور اگر کہیں بدعنوانی یا بے ضابطگیاں ہوئی ہیں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عوام کا پیسہ، عوام کی امانت ہے۔
شفاف احتساب ہی عوام کا اعتماد بحال کر سکتا ہے۔

14/07/2026

ٹیلی نار سروس نا منظور تورغر عوام کا مطالبہ اگر ایم پی اے اس کیلئے کچھ نہیں۔ کر سکتے تو اپوزیشن اس کیلئے قدم اٹھائے

Address

Bara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐓𝐨𝐫𝐠𝐡𝐚𝐫 𝐊𝐡𝐢𝐝𝐦𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐫𝐰𝐚𝐧 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐓𝐨𝐫𝐠𝐡𝐚𝐫 𝐊𝐡𝐢𝐝𝐦𝐚𝐭 𝐊𝐚𝐫𝐰𝐚𝐧:

Shortcuts

Share