Daily Awaz Times KP

Daily Awaz Times KP humans right
(3)

09/08/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں امن و امان سے متعلق علاقائی جرگوں کا سلسلہ جاری۔

اس سلسلے کا چوتھا اور آخری مشاورتی جرگہ آج وزیر اعلی ہاوس میں منعقد ہوا۔

جرگے میں ضلع کرم اپر، سنٹریل اور لوئر کے قبائلی مشران، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اورمتعلقہ ممبران صوبائی و قومی اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیر اعلی کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف، سنیٹر نور الحق قادری، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاؤہ متعلقہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام بھی جرگے میں شریک تھے۔

*جرگہ سفارشات*

امن و امان کے لئے قبائلی عمائدین کے جرگے منعقد کرنے پر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کرم کے مسئلے کو پر امن انداز میں حل کرنے اور علاقے کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج دینے پر وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے مشکور ہیں۔

مشکل وقت میں کرم کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے اور عوام کا بھر پور ساتھ دینے پر بھی وزیر اعلی کے مشکور ہیں۔

وزیر اعلی کی خصوصی کاوشوں سے کرم میں فی الوقت امن بحال ہوا ہے، اس کو دوام دینے کی ضرورت ہے۔

کرم کے اہل سنت اور اہل تشیع دونوں علاقے کے امن کے لئے ایک ہیں۔ ہم اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہیں۔

امن ہماری بنیادی ضرورت ہے، امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔

ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں، امن کے لئے حکومت کے ساتھ ہیں،

مسئلے کے مستقل حل کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، سکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور علاقہ مشران پر مشتمل با اختیار جرگہ تشکیل دے کر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں کیونکہ کرم کے امن کا مسئلہ افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔

علاقے کے لوگوں کو روزگار دینے کے لئے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولے جائیں۔

08/08/2025

آج بروز جمعہ 8اگست کو انجمن فاروقیہ کے زیر نگرانی انجمن فاروقیہ مرکز میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انجمن فاروقیہ کی کابینہ اور دیگر اہل سنت کے دیگر قوم کی مشران منگل قوم بنگش صدہ امن کمیٹی دیگر قابل قدر مشران موجود تھے۔ جس میں ،منیر بنگش ،ملک ملاجان،طارق شاہین، سیداے امیر صاحب، ملک زنیون دین، عبدالحنان ،محمد اقبال، عبدالبصر،مفتی نوربادشاہ محمد اسماعیل، ملک جہانزیب نے شرکت کی

پریس کانفرنس میں امن مارچ کے دوران رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا گیا۔ مشران کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کے ادارے ہمارے لئے قابل عزت ہے۔

بعد میں مشران کا وفد حکام کے پاس گیا حکام میں 113 ونگ کمانڈر انجمن فاروقیہ اہل سنت دیگر مشران اس وفد کی خاطر اس کو رہا کر دیا

مزید مشرانوں کے حکومت سے اپیل کی دیگر قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ساتھ میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

06/08/2025

کرم سی ٹی ڈی دفتر کا تبادلہ صدہ سے پاڑا چنار منتقلی کے حوالے سے اہل سنت آمن کمیٹی کا ہنگامی حالات میں میٹنگ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر نائب صدر سنی کمیٹی حکمت یار صاحب کا سی ٹی ڈی دفتر تبادلے پر اظہار افسوس کیا۔

لوئر کرم سنٹرل کرم کا کے عوام کا سارا دار و مدار صدہ دفاتر پر ہوتا ہے جن کی ابادی تقریباً 5 لاکھ سے ذیادہ ہے۔ حکمت یار نائب صدر

سی ٹی ڈی دفتر کے تبادلے سے نا صرف لوئر کرم کے پانچ لاکھ ابادی کو بلکہ اورکزئی ایجنسی کے دفتری امور کے لئے عوام کو پاڑا چنار جیسے دور دراز علاقے تک سفر کرنا ہوگا۔ حکمت یار نائب صدر

علاوہ ازیں پاڑا چنار کے راستے بدقسمتی سے محفوظ نہیں ہے۔ اتنے بڑے ابادی کے لوگوں کو وہاں جانے میں مشکلات پیش آسکتی ہے۔

حکمت یار صاحب نے آئی جی سی ٹی ڈ، چیف سیکرٹری کے پی کے سے درخواست کی کہ ہمیں صدہ کا دفتر برقرار رکھتے ہوئے پاڑا چنار کو اپنا سی ٹی ڈی دفتر بنادیا جائے ۔

06/08/2025

ایک غریب جو اپنے باپ کے علاج کے لئے پشاور جا رہا تھا اس سے ایک لاکھ روپے گر گئے ہیں۔

صدہ کچہری سے لے کر معاویہ چوک تک رقم گرنے کی ممکنہ جگہ بتائی جا رہی ہے۔

اگر کسی خدا کے بندے کی نظر پڑی ہو یا آپ کے کسی جاننے والے نے پیسے اٹھائے تو تو مہربانی فرما کر اس غریب بندے کو واپس کر دیں تاکہ والد صاحب کا علاج ممکن ہو سکے۔

آپ سب کی بڑی مہربانی ہوگی اس خبر کو فیس بک اور دیگر واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کریں۔
شکریہ

ربط نمر03012999644

05/08/2025

ضلعی کرم میں فارم 45 ایم پی اے او ضلعی صدر عمران خان سونامی کی قیادت میں ایک تاریخی ریلی نکالی گئی، جہاں عوام نے چیئرمین عمران خان کی کال پر بھرپور شرکت کی۔ مشکل حالات کے باوجود ضلع کرم کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں

4 اگست یومِ شہدائے پولیسخیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کرم میں بھی یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر کرم پولیس کی لازو...
04/08/2025

4 اگست یومِ شہدائے پولیس
خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کرم میں بھی یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر کرم پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس لائن صدہ میں لوئر کرم اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج صدہ لوئر کرم 113 ونگ میجر یاسین، خان ایس ایم 113 ونگ حامد نواز ،
اےسی لوئر کرم عظمت اللہ شنواری، ایس پی لوئر کرم جہانزیب، اے سی سنٹرل کرم حفیظ الرحمن، ایس پی RPF کرم ،ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، شہداء کے بچوں و لواحقین، میڈیا نمائندگان اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی,
افسرانِ بالا نے موقع پر یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور سلامی پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے رکھے شہداء کی درجات کے بلندی اور ملک میں قیامِ امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان نے شہداء کے بچوں سے دلی محبت کا اظہار کیا خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سمیت ضلع کرم میں بھی یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے کرم پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ کرم پولیس کے تمام افسران و جوان ہمیشہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کے پیاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
سلام شہدائے کرم پولیس

02/08/2025

بوشہرہ میں حالات بلکل نارمل ہیں۔سیکیورٹی فورسز پولیس 116 ونگ متنازعہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور کام بند کردیا ہے۔
حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ریاست اپنا کام کررہی ہے جو بھی ملوث پایا گیا ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

باجوړ اور تیراہ آپریشن ۔ باجوړ اور تیراہ کیمپوں کی تیاریاں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  (PDMA)اور ضلعی انتظامیہ کے اہ...
02/08/2025

باجوړ اور تیراہ آپریشن ۔ باجوړ اور تیراہ کیمپوں کی تیاریاں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تیرا آپریشن متاثرین کیلئے پائندہ چینہ میں کیمپ تیار کررہے ہیں. ذرایع

01/08/2025

شمالی وزیرستان مسلسل ریاستی جبر اور ناانصافیوں کا شکار ہے، عوام اب مزید قربانیاں نہیں دیں گے: صوبائی وزیر ملک نیک محمد خان داوڑ کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں دھواں دار خطاب

01/08/2025

پی ٹی آئی کے سہیل خان نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کو کھری کھری سنادی۔ تم سب جرنیلوں کے پیداوار ہو۔عشروز کوہ پر بننے والے MPAS مولانا کا شکر ادا کریں۔ملٹری اپریشن اور عاصم لاء نا منظور۔

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share