PPC Inter College Jogiwara Peshawar

PPC Inter College Jogiwara Peshawar Admission open
for Boys and Girls
8th, 9th, 10th FA/FSc, ADA/ ADS , B.Ed
contact:03339287040

PPC is a Semi Govt School and College providing Education in 2nd Shift Under the Supervision of Qualified staff

25/08/2024
ڈیسٹن کا تعلق بلجیئم سے تھا جو بیس سال تک روزانہ ساٸیکل پر سرحد عبور کر کے جرمنی جاتا رہا۔ سرحدی محافظ اس کی تلاشی لیتے ...
03/07/2024

ڈیسٹن کا تعلق بلجیئم سے تھا جو بیس سال تک روزانہ ساٸیکل پر سرحد عبور کر کے جرمنی جاتا رہا۔
سرحدی محافظ اس کی تلاشی لیتے مگر سوائے ایک کپڑے کے تھیلے کے جس میں تھوڑی سی مٹی ہوتی اور کچھ نہ ملتا۔ سوال ہوتا کہ مٹی کیوں لے جاتے ہو تو جواب میں کہتا : ”اپنی ماں کی قبر پر ڈالنے کے لیے اپنے وطن کی تازہ مٹی ضروری ھے۔“ سرحدی محافظ اس جواب سے بہت متاثر ہوتے اور اکثر اسے مٹی بھرے تھیلے سمیت بخوشی جانے دیتے۔
یہ جس راستے سے جرمنی میں داخل ہوتا واپس اس راستے سے نہیں آتا تھا۔

اس کی موت کے بعد اس کی ڈائری ملی جس کے ایک صفحے پر یہ عبارت لکھی ہوئی تھی :
"میری بیوی بھی یہ بات نہیں جانتی کہ میں بیس سال تک سائیکلیں سمگل کرتا رہا ہوں۔"

اپنی منفرد چالاکی سے وہ دونوں طرف کے سرحدی محافظوں کی آنکھوں میں مٹی جھونک کر روزانہ نئی سائیکل جرمنی میں بیچ آتا۔ اس زمانے میں سائیکل جرمنی میں نایاب تھی اور کسی بھی قیمتی گاڑی کے ہم پلہ کہلاتی تھی۔

ڈیسٹن کی ڈاٸری میں ایک قول نے بڑی شہرت پاٸی :

"اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنے دشمن کے آگے ایسا ہدف رکھو جو درحقیقت تمہارا ہدف نہ ہو۔"

ڈیسٹن کا شمار اپنے زمانے کے کامیاب ، ذہین اور خود مختار سمگلرز میں ہوتا تھا۔

Join Pak Army as Medical CadetEligibility Criteria for Medical Cadets:Gender: MaleEducation : FSc Pre Medical 70%65% in ...
27/06/2024

Join Pak Army as Medical Cadet
Eligibility Criteria for Medical Cadets:
Gender: Male
Education : FSc Pre Medical 70%
65% in FSc for Boys of Balochistan , Tharparkar , Umerkot , Neelam Velly , Northern Areas and FATA.
(2nd Year exam appearing boys can also apply on the Basis of Hope Certificate , must have got 70% marks in 1st year)
Age: 17 Years to 21 Years (3 Months Age Relaxation in Upper & Lower Case)
Height: 5 Feet 4 Inch (162.5 cm)
Marital Status: Unmarried
Weight: as per Body Mass Index (BMI Calculator)

For further guidance feel free to call on 03339287040.

26/06/2024

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی دو منٹ تیس سیکنڈ کی یہ فلم تو ختم ہوجائے گی مگر اپنے اختتام پر، آپ کے احساسات میں نہ تھمنے والا ارتعاش چھوڑ جائے گی۔

10/07/2023

خوش رہنے کا قیمتی نسخہ

عموماً لوگ دوسروں کے رویّوں سے شاکی رہتے ہیں _ اس نے میری قدر نہیں کی ، اس نے میرے علم و فضل کا اعتراف نہیں کیا ، اس نے میری تقریر ، تحریر ، مضمون یا کتاب کے بارے میں تحسین و آفریں کے کلمات نہیں کہے ، اس سے ملاقات ہوئی لیکن اس نے ٹھیک سے بات نہیں کی ، اس کے گھر گیا لیکن اس نے اچھی طرح تواضع نہیں کی ، پروگرام ، سمینار ، کانفرنس میں مجھے بلایا گیا لیکن میری حیثیت کے مطابق مجھے پروٹوکول نہیں دیا گیا ، یہ اور اس جیسے دیگر احساسات انھیں پریشان کیے رہتے ہیں _ بعض لوگ ان احساسات کو اپنے سینوں میں دبائے رہتے ہیں ، چنانچہ اندر ہی اندر کُڑھتے ہیں اور یہ منفی احساسات ان کی صحت کو خراب کرتے ہیں اور ان کا ذہن بھی پراگندہ رہتا ہے _ بعض لوگ ان احساسات کو اپنی زبان پر لے آتے ہیں ، چنانچہ انھیں جن سے شکایت رہتی ہے ان کے سامنے کُھلے یا چھپے انداز میں ان کا اظہار کر بیٹھتے ہیں _ اس پر ان کے مخاطبین یا تو خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ، یا پلٹ کر جواب دے دیتے ہیں ، جس سے بات بگڑ جاتی ہے ، تعلقات میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں اور دونوں طرف دلوں میں کدورتیں پیدا ہوجاتی ہیں _

میں تلاش میں رہتا تھا کہ ان احساسات سے نجات پانے کی کیا تدبیر ہوسکتی ہے ؟ مجھے ایک حدیث میں اس کی طرف رہ نمائی ملی _ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خود کو منفی احساسات سے محفوظ رکھنے اور ہمیشہ خوش رہنے کا بہت قیمتی نسخہ ہے _ اتنا قیمتی کہ ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرکے بھی اتنا قیمتی نسخہ حاصل نہیں کیا جاسکتا _

ایک حدیث میں ہے کہ ایک آدمی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : " مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجیے جسے کروں تو لوگ مجھ سے محبّت کرنے لگیں _ آپ نے فرمایا :
" ازْھَدْ فِیْمَا فِی اَیْدِی النَّاسِ یُحِبُّکَ النَّاسُ (ترمذی :4102)
" جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس کی خواہش نہ رکھو لوگ تم سے محبّت کرنے لگیں گے _"

میں نے اس ارشادِ نبوی کو اپنی گرہ میں باندھ لیا اور لوگوں سے اپنی امیدیں کم سے کم کرلیں _ میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ لوگوں کی مجھ سے محبّت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا _

میں اپنی بیوی ، بیٹے اور بہو کے ساتھ رہتا ہوں _ میں نے ان سے اپنی توقّعات کم سے کم کرلیں _ اب جب وہ میری توقّع سے بڑھ کر مجھ سے محبّت کرتے ہیں اور ہر دَم میرا خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے _

میں نے اپنے رفقاء و احباب سے اپنی توقّعات کم سے کم کرلیں _ اب جب وہ مجھ سے اپنائیت ظاہر کرتے ہیں اور مجھے گلے لگاتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے _

میں نے اپنے ذمے داروں ، بزرگوں اور بڑوں سے اپنی توقّعات کم سے کم کرلیں _ اب جب وہ میرے کاموں کی توصیف و ستائش کرتے ہیں اور میرے لیے ہمّت افزائی کے کلمات کا اظہار کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے _

اب اگر میرے گھر والے میری خدمت نہ کریں ، میرے احباب مجھ سے تعلّقِ خاطر کا اظہار نہ کریں ، میرے بزرگ میری ہمّت افزائی نہ کریں تو بھی مجھے ذرا افسوس نہ ہوگا _اس لیے کہ میں نے پہلے ہی ان سے زیادہ توقّعات وابستہ نہیں کی تھیں _

میرے حلقہ احباب میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ پر تنقیدیں کرتے ہیں ، میری تحریروں میں خامیاں نکالتے ہیں اور مجھ پر طعنے کستے ہیں _ اس پر مجھے ذرا بھی افسوس نہیں ہوتا _ اس لیے کہ وہ جو کچھ کرتے ہیں ، مجھے پہلے سے ان سے اسی کی امید ہوتی ہے _ اس پر بھی میں خوش رہتا ہوں ، اس لیے کہ مجھے امید ہے کہ اس طرح وہ میرے نامہ اعمال میں کچھ نیکیوں کا اضافہ کر رہے ہیں _

ہمیشہ خوش رہنے کا بہت قیمتی نسخہ حدیثِ بالا میں بیان کیا گیا ہے _ یہ آزمودہ نسخہ ہے _ اس پر عمل کیا جائے تو صد فی صد گارنٹی ہے کہ اس کا ضرور فائدہ ظاہر ہوگا _ جو لوگ خوشی کے متلاشی رہتے ہیں انھیں ضرور اس نسخے کو آزمانا چاہیے _

copied

08/07/2023

"الفاظ کا چناؤ"
اپنا من پسند کپڑا لیجئے اسے کانٹے دار جھاڑیوں میں پھینک دیجئے, اس طرح کہ وہ بری طرح الجھ جائے۔ اور جب وہ بری طرح ان جھاڑیوں میں الجھ جاتے تب اس کو کھینچ لیجئے۔

کیا ہوا؟؟
کپڑا پھٹ گیا؟؟؟
پھٹا نہیں تو اس میں بہت سے چھید (سوراخ) ہو گئے، کپڑا پرانا اور بوسیدہ لگنے لگ گیا۔۔۔

نتیجتاً وہ کپڑا آپ کے استعمال کا نہیں رہا۔۔۔۔

بس بالکل ایسے ہی روح چھلنی ہو جاتی ہے جب آپ کسی کے اعتبار، بھروسے، مان، محبت اور عزت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پھر چاہے وہ آپکی اولاد ہو، آپکے والدین ہوں، آپکے بہن بھائی، بیوی ہو، دوست احباب ہوں یا آپکے پاس کام کرنے والا کوئی انسان... آپکا employee ہو۔

چند situations کا تجزیہ کر لیں اور نتیجہ خود نکال لیں:

پہلی سچویشن:

گھر مہمانوں سے بھرا ہوا ہے آپ اپنے بچے پر چیخ پڑے اسکو سب کے سامنے بےعزت کر دیا۔ یہ سوچ کر کہ یہ تو ابھی بچہ ہے۔۔۔
وہ بچہ تو یہ سیکھ رہا تھا کے والدین اس کا سہارا ہیں، اسکا سپورٹ سسٹم ہیں، لیکن یہ کیا والدین نے تو اسکو سپورٹ کرنے کے بجائے معاملہ الٹ کر دیا۔۔۔

دوسری سچویشن

بچہ پریشان ہے آپ کے پاس آکر اپنی پریشانی بتاتا ہے۔ بچے کو اعتبار ہے آپ اس کا ہر مسئلہ حل کریں گے۔
لیکن یہ کیا آپ تو چیخ پڑے...
کبھی تمھارے مسئلے ختم نہیں ہوتے۔۔ کبھی اپنا کوئی مسئلہ تم خود سے حل نہیں کر سکتے... اتنے بڑے ہو گئے ہو، سکون نہیں دیا کبھی، پریشان کر کے رکھا ہوا ہے۔۔۔
خود سے کب سوچو گے، تم کب سدھرو گے، تمھاری طرف سے کوئی اچھی بات کبھی پتہ بھی چلے گی یا نہیں۔۔۔
یہ کیا آپ پر تو مان تھا، بھروسہ تھا، اعتبار تھا اور اعتقاد بھی یہ کیا کر دیا آپ نے...

ایک اور سچویشن:

بچہ خوشی خوشی گھر آیا آج اس کے ٹیسٹ میں پورے نمبر آئے ہیں یا پھر وہ سپورٹس ڈے پر جیت کر آیا ہے۔۔۔
وہ سب سے پہلے اپنی خوشی آپ کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہے۔۔۔
آج تو سب بہت خوش ہو جائیں گے، مجھے گفٹس بھی ملیں گے۔۔۔

آپ کا ردعمل چلو شکر ہے تم بھی کبھی جیتے، تم نے کبھی پورے نمبر لئے، شکر ہے تم نی بھی کوئی اچھا کام کیا۔۔۔
اچھا اب کیا کروں؟
بہت بڑا کارنامہ تھوڑی کیا ہے!!! ایک ٹیسٹ ہی تو تھا۔۔ اچھا تمھارا دل تو صرف کھیل میں لگتا ہے پڑھائی پر توجہ دو۔۔۔
حوصلہ افزائی کا ایک لفظ بھی نہیں۔۔۔

بچہ تو سوچ کر آیا تھا کے آپ اس کی خوشی اس کی کامیابی میں خوش ہو گے مگر یہ کیا آپ نے کیا کیا۔۔۔

ایک اور سچویشن:

چلیں میاں بیوی کی ایک سچویشن لے لیتے ہیں:

پورا دن کی تھکی ہاری بیوی کھانا ٹھیک سے گرم نہیں تھا اور آپ برس پڑے۔۔۔
تم سارا دن کرتی ہی کیا ہو۔۔۔
نہ حال پوچھا نہ احوال ۔۔۔
کیا ہوا؟ آپ تو اس کا مان تھے لیکن یہ کیا کیا آپ نے؟؟

لیجئے ایک اور سچویشن:

سارا دن کا تھکا ہارا شوہر گھر آیا اور آپ لگی شکایتیں کرنے کبھی ساس کی، کبھی سسر کی کبھی نند یا دیور کی یا پھر بچوں کی۔۔۔
ارے وہ تو سکون کی تلاش میں گھر آیا تھا ذرا حوصلہ تو کیا ہوتا۔۔۔

اپنے الفاظ کے چناؤ میں اپنے برتاؤ میں بہت محتاط رہیں۔۔۔ کانٹے دار الفاظ دل، دماغ اور روح کو بری طرح چھلنی کرتے ہیں۔۔۔

احساس سب سے زیادہ ضروری ہے۔۔۔ اپنے اندر احساس پیدا کیجئے

آئی سی ایس / ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے لیے خوشخبری اب آئی سی ایس / ایف سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء انجینئرنگ کے...
08/07/2023

آئی سی ایس / ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے لیے خوشخبری
اب آئی سی ایس / ایف سی کمپیوٹر سائنس کے طلباء انجینئرنگ کے تمام شعبوں میں داخلے کے اہل ہیں۔ تاہم، وہ پہلے سمسٹر میں کیمسٹری کا مطالعہ کریں گے۔

Address

Bara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPC Inter College Jogiwara Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PPC Inter College Jogiwara Peshawar:

Share