Daily Aeen Peshawar

Daily Aeen Peshawar whatsapp: +92 307 1659350, Office # 091-2584506-7,
Daily Aeen Peshawar , One of the Largest circulated newspaper in all districts of Khyber Pakhtunkhwa
(1)

09/09/2026

خیبرپختونخوا پولیس کا جدید UAV ڈویژن قائم!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، چیئرمین عمران خان کے ایک محفوظ، پُرامن، خودمختار اور جدید خیبرپختونخوا کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس UAV (Unmanned Aerial Vehicle) ڈویژن قائم کر دیا ہے۔

اب دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس صرف روایتی طریقوں پر انحصار کرنے کے بجائے جدید ڈرون ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی، انٹیلی جنس، ڈیٹا اینالیسس اور جدید انسدادِ دہشت گردی کے نظام کو بھی مؤثر طور پر بروئے کار لائے گی۔

دہشت گردی کے بدلتے ہوئے طریقۂ واردات، خصوصاً ڈرونز کے استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کو اینٹی ڈرون جیمرز اور جدید کاؤنٹر ڈرون سسٹمز سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جس سے نگرانی، معلومات کے تجزیے اور بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

ہائی رسک اضلاع میں بھی خصوصی UAV یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ خطرے والے علاقوں میں بروقت نگرانی، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے پولیس فورس کو جدید ترین ٹیکنالوجی، بہتر تربیت اور مؤثر وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کر سکیں۔

خیبرپختونخوا پولیس - جدید ٹیکنالوجی، مضبوط عزم، محفوظ خیبرپختونخوا!

#

09/09/2026
08/09/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت احساس بزرگ کارڈ سے متعلق اجلاس

بزرگ شہریوں کے لیے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے تحت احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری

بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو دستیاب ہوگی، بریفنگ

مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے لاگت آئے گی، جسے صوبائی حکومت برداشت کرے گی، بریفنگ

بزرگ شہریوں کی نادرہ سے تصدیق کے بعد انہیں پانچ ماہ کے عرصے میں احساس کارڈز جاری کر دیئے جائیں گے، بریفنگ

احساس بزرگ کارڈ کے غلط استعمال پر شہری پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، بریفنگ

احساس بزرگ کارڈ عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کی عملی تعبیر ہے، وزیر اعلیٰ

بزرگ شہریوں کو باوقار اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر اعلیٰ

صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات جاری رکھے گی، وزیر اعلیٰ

08/09/2026

حیات آباد نرسنگ کالج واقعہ پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد پشاور بی بی سلطانہ کا موقف سامنے آگیا۔۔۔

07/09/2026

نرسنگ کالج حیات آباد کے طلبہ احتجاج کے دوران آپس میں الجھ پڑے
پولیس اہلکار خاموش تماشائی کیطرح تماشہ دیکھتے رہے

07/09/2026

‏پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ حیات آباد پشاور کے طلبہ کا احتجاج

‏ پولیس کا طلبہ اور طالبات پر تشدد
‏متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا

Address

Bara

Opening Hours

Monday 10:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 10:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00
Sunday 10:00 - 21:00

Telephone

091-2584506-7

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Aeen Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Aeen Peshawar:

Shortcuts

Share

Category