Da Khyber Awaz

Da Khyber Awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Da Khyber Awaz, Media, Tehsil Bara, Bara.

خیبر: میلوارڈ پولیس کی اہم کارروائی، اندھے قتل کا معمہ حل، معصوم بچے کا سفاک قاتل گرفتارمیلوارڈ پولیس نے ہفتہ قبل پیش آن...
08/05/2026

خیبر: میلوارڈ پولیس کی اہم کارروائی، اندھے قتل کا معمہ حل، معصوم بچے کا سفاک قاتل گرفتار
میلوارڈ پولیس نے ہفتہ قبل پیش آنے والے اندوہناک اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی، کمسن بچے مہران کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری خفیہ معلومات، جدید سائنسی تفتیش اور مسلسل محنت کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی، جس کے بعد علاقے میں اطمینان کی فضا قائم ہوگئی۔

مدعی زاہد ولد اصل خان کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق مورخہ 30/04/2024 کو تھانہ میلوارڈ کی حدود عزیز مارکیٹ کے قریب کمسن مہران کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ مقتول اپنی بہنوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں گیا تھا، تاہم بعد ازاں صبح کے وقت اس کی لاش علاقے سے ملی۔ نامعلوم ملزمان نے معصوم بچے کو پستول سے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا، جس سے پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خیبر وقار احمد نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن شفیق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شمشاد خان، انچارج چوکی مغرب خان، ایڈیشنل ایس ایچ او لعل کلام اور تفتیشی افسر ظہور خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں سے جامع تفتیش کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا۔
ٹیم نے مختصر وقت میں صرف پانچ دن کے اندر اصل ملزمان عادل محمد ولد تازہ خان قوم اکاخیل مداخیل اور جمروز ولد یار اکبر قوم اکاخیل مداخیل کو جدید سائنسی تحقیق اور تفتیشی مہارت کی بنیاد پر ٹریس کرلیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول 30 بور، مقتول مہران کا جلا ہوا موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی، جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او خیبر وقار احمد نے کہا ہے کہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع خیبر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی اور کسی بھی بے گناہ شہری کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے خصوصی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

New positing DSP Khyber  CTD qazi arif
01/05/2026

New positing DSP Khyber CTD qazi arif

عدنان آفریدی ایس ایچ او  علی مسجد تعینات
27/04/2026

عدنان آفریدی ایس ایچ او علی مسجد تعینات

دل کی گہرائیوں سے مبارکبادقبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے شمشاد آفریدی کوایس ایچ او تھانہ میلوارڈ مقرر ہونے پر دل کی گہرائ...
05/02/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے شمشاد آفریدی کو
ایس ایچ او تھانہ میلوارڈ مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
شمشاد آفریدی ایک وفادار، ایماندار اور عوام دوست آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
وہ لوگوں کے ساتھ مخلص رویہ رکھتے ہیں،
انصاف پر یقین رکھتے ہیں
اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ان کی اس تعیناتی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
اور علاقہ مکینوں کی جانب سے انہیں خلوصِ دل سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ان پر اعتماد کرتی ہے
اور ان کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔
شمشاد آفریدی نے بطور ایس ایچ او تھانہ میلوارڈ
اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں
اور امید ہے کہ ان کی قیادت میں قانون کی بالادستی
اور عوام کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی، عزت اور توفیق عطا فرمائے۔
آمین 🤲

Address

Tehsil Bara
Bara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Khyber Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category