JUI Media Cell Tahsil Bara

JUI Media Cell Tahsil Bara JUI MEDIA CELL TAHSIL BARA

18/01/2026

تحصیل چیئرمین باڑہ مفتی محمد کفیل صاحب نے آج تیراہ کے متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں موجود انتظامات، ریلیف سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی حالتِ زار کا قریب سے جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مفتی محمد کفیل صاحب نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حوصلے کو سراہا جو سخت حالات کے باوجود صبر و استقامت کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد کفیل صاحب نے کہا کہ تیراہ کے متاثرین اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جنہیں فوری توجہ اور عملی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے صاحبِ استطاعت افراد، مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر متاثرین کی مالی، جانی اور اخلاقی امداد کریں تاکہ بے گھر اور مجبور خاندانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی مدد صرف ایک فلاحی عمل نہیں بلکہ یہ ہمارا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں اگر ہم نے ایک دوسرے کا سہارا نہ دیا تو یہ ہماری اجتماعی ناکامی ہوگی۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرین کی مشکلات کو آسان فرمائے اور اہلِ خیر کو زیادہ سے زیادہ خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Address

Thasil Bara
Bara
1122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Media Cell Tahsil Bara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share