
16/02/2025
آج 16 فروری بروز اتور معززین برنس کا برنس ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سابق ایم پی اے ، امیر جمعیت علماۓ اسلام چترال لوئر مولانا عبدالرحمان کی زیر صدارت ریٹائرڈ اینری کیپٹن سلیم الدین کے رہائش گاہ برنس اوتریش میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمان سمیت دیگر علاقہ مغززین نے کافی تعداد میں شرکت کیں۔ اجلاس میں برنس ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہمیت , فنڈ ریلیز سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی بات کی گئیں۔
اجلاس میں سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمان صاحب ، دیگر علاقہ معززین کا کہنا کہ مذکورہ پراجیکٹ ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جس پر ہم متعلقہ ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاد رہئیے مذکورہ پراجیکٹ کے لئے پرپیش کے مقام پر جگے کا انتخاب اور سروے کا کام ہوچکا ہے۔انشاء اللہ عنقریب اس پراجیکٹ پر باقاعدہ کام کا اغاز کردیا جائیگا۔