Media Home Barikot

Media Home Barikot Media Home Barikot is the Representative of Barikot.

بریکوٹ (ریاض احمد سے) بریکوٹ انتظامیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، بریکوٹ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے رات کے وقت میڈیکل سٹورز ...
01/09/2026

بریکوٹ (ریاض احمد سے) بریکوٹ انتظامیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، بریکوٹ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے رات کے وقت میڈیکل سٹورز کھولنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ میڈیکل سٹورز کے رات کے اوقات میں کھلنے کا شیڈول انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد ایمرجنسی کے مریضوں کو رات کے وقت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس اقدام پر علاقے کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم کو تحصیل بریکوٹ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ علاقے کے دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

اس سلسلے میں پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم سے (PCDA) تحصیل بریکوٹ کے عہدیداران نے صدر امداد اللہ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شوانہ حلیم نے کہا کہ رات کے وقت بریکوٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد کے لیے لایا جاتا ہے، تاہم میڈیکل سٹورز بند ہونے کے باعث انہیں ضروری ادویات دستیاب نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنے مریضوں کو ریسکیو 1122 یا ذاتی گاڑیوں کے ذریعے تقریباً 20 کلومیٹر دور سیدو شریف کے سنٹرل ہسپتال منتقل کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بریکوٹ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے رات کے وقت کم از کم ایک میڈیکل سٹور کا کھلا رہنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ادویات کی عدم دستیابی میں ایمرجنسی کی سہولت مؤثر طور پر کارآمد نہیں رہتی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹور مالکان سے اپیل کی کہ وہ مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد رات کے اوقات میں میڈیکل سٹور کھولنے کا انتظام یقینی بنائیں۔

بعدازاں (PCDA) تحصیل بریکوٹ کے صدر امداد اللہ نے یقین دہانی کرائی کہ بریکوٹ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے ایک میڈیکل سٹور پوری رات کھلا رہے گا اور مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

49 مقدمات میں خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ممتاز عرف ممتازے مارا گیاقتل، اقدامِ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا، راہزنی،...
31/08/2026

49 مقدمات میں خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ممتاز عرف ممتازے مارا گیا
قتل، اقدامِ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا، راہزنی، غیر قانونی اسلحے، پولیس پر حملوں، شہریوں کی جائیدادوں پر مبینہ قبضے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمات میں مطلوب ممتاز عرف ممتازے کو انٹرپول کے ذریعے بحرین سے پشاور لایا گیا تھا۔
پشاور پولیس کے مطابق شاہپور تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے ممتازے کو لانے والی پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ممتاز عرف ممتازے سمیت دو افراد مارے گئے، جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے
لحاظ علی

بریکوٹ(ریاض احمد سے) بریکوٹ انتظامیہ کا امتحان شروع، آج فیصلہ ہوگا کہ ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے رات کو میڈیکل اسٹورز کھلے...
31/08/2026

بریکوٹ(ریاض احمد سے) بریکوٹ انتظامیہ کا امتحان شروع، آج فیصلہ ہوگا کہ ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے رات کو میڈیکل اسٹورز کھلے رہتے ہیں یا انتظامیہ کارروائی کرتی ہےبریکوٹ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے رات کے وقت میڈیکل اسٹورز بند رکھنے کے معاملے پر دی گئی مہلت آج ختم ہوگئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بریکوٹ انتظامیہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب ہوتی ہے یا میڈیکل اسٹور مالکان اپنی مرضی کے مطابق کاروبار جاری رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم نے گزشتہ جمعرات کو ٹریڈ یونین بریکوٹ کے صدر عزیز احمد، جو خود بھی میڈیکل اسٹور کے کاروبار سے وابستہ ہیں، سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ میڈیکل اسٹور مالکان کو پیر تک مہلت دی جاتی ہے کہ وہ باہمی مشاورت سے شیڈول مرتب کریں اور ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے روزانہ رات کے وقت کم از کم ایک میڈیکل اسٹور کھلا رکھیں، تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات بروقت دستیاب ہوسکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا تھا کہ اگر میڈیکل اسٹور مالکان انتظامیہ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کرتے تو قانون کے مطابق متعلقہ میڈیکل اسٹور کو سیل کرنے سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ بریکوٹ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے چند سال قبل باقاعدہ شیڈول کے تحت رات کے وقت ایک میڈیکل اسٹور کھلا رہتا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر بعد ازاں میڈیکل اسٹور مالکان نے رات کو دکانیں کھولنے کا سلسلہ ختم کردیا، جس کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو رات کے وقت ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عوامی حلقوں نے بریکوٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج اپنے اعلان کردہ لائحہ عمل کے مطابق کارروائی کرے اور ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے رات کے وقت کم از کم ایک میڈیکل اسٹور کی دستیابی یقینی بنائے، تاکہ ہنگامی حالت میں مریضوں کو ادویات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

30/08/2026
بریکوٹ بازار میں چوری کی واردت
30/08/2026

بریکوٹ بازار میں چوری کی واردت

ڈاکٹر مہرین خان (ماہر امراضِ نسواں)کلینک بمقام ابوہا، تحصیل بریکوٹ، ضلع سواتاتوار، 30 اگست 2026ء انشاء اللہدوپہر 4:00 بج...
28/08/2026

ڈاکٹر مہرین خان (ماہر امراضِ نسواں)
کلینک بمقام ابوہا، تحصیل بریکوٹ، ضلع سوات
اتوار، 30 اگست 2026ء انشاء اللہ
دوپہر 4:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک

سوات میں موٹر سائیکل کے حادثوں میں تشویشناک اضافہ
28/08/2026

سوات میں موٹر سائیکل کے حادثوں میں تشویشناک اضافہ

Address

Barikot

Telephone

+923126813990

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Home Barikot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share