BBN News

BBN News News

04/07/2025

وادی نیلم
چلہانہ کے مقام پر مسافر گاڑی حادثہ کا شکار 🥹
عینی شاہدین کے مطابق 2 ڈیڈ باڈیز اور ایک زخمی کو ریسکیو کرلیاگیا جبکہ مزید 3 ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جا رہی
گاڑی چلہانہ موڑ سےہزاروں فٹ اونچی جگہ سے دریاۓ نیلم میں جا گری ہے 😷
ابھی تک گاڑی میں سوار افراد کی تعداد اور پہچان نہیں ہو سکی
ریسکیو آپریشن جاری ہے

01/04/2025

Coming soon
این کے میگا مال برنالہ – آپ کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز!

ہر ضرورت، ایک ہی چھت تلے – معیاری، سستا اور آسان!

✅ سبزی و فروٹ: تازہ اور معیاری، آپ کی پسند کے مطابق، بازار سے کم قیمت پر۔
✅ روزمرہ اشیاء: آٹا، چینی، گھی اور دیگر بنیادی ضروریات بغیر منافع دستیاب۔
✅ سکول یونیفارم و سٹیشنری: سستی اور معیاری، اپنی گارمنٹس فیکٹری سے براہ راست۔
✅ گوشت: چکن، مٹن، بیف – تازہ، معیاری، اور آپ کی مرضی کے مطابق۔
✅ شادی و گھریلو سامان: برتن، الیکٹرانکس، کچن و باتھ روم کا سامان، سب کچھ مناسب قیمت پر۔
✅ گارمنٹس: بچوں کے کپڑے، یونیفارم، انڈر گارمنٹس، اور اسپورٹس ویئر۔
✅ فوڈ کورٹ: مزیدار فاسٹ فوڈ، بیکری آئٹمز، فریش جوسز اور بہت کچھ۔
✅ مکس آئٹمز: میک اپ، کھلونے، جوتے، گفٹ آئٹمز، پرفیومز، سینٹری اور الیکٹرک سامان۔

شاندار انعامات!

⭐ ہر 15 دن بعد 20 الیکٹرانک آئٹمز
⭐ ہر ماہ 3 موٹر سائیکل اور 1 عمرہ پیکج
⭐ ہر 6 ماہ بعد 1 کار کا انعام

150+ نوکریاں،

جدید، کشادہ اور مکمل ائرکنڈیشنڈ بلڈنگ!
بہترین لوکیشن – برنالہ اور آس پاس کے علاقوں کے لیے سب سے آسان خریداری کا مقام!

اب گجرات، گوجرانوالہ یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں!
آپ کی ہر ضرورت، آپ کے اپنے شہر میں – این کے میگا مال برنالہ!
#اشتہار


Nasar Iqbal Sardar Khan

08/03/2025

14گھنٹے روزہ رکھنا اور 10 منٹ میں پیٹ بھر جانا اس بات کی بہترین مثال ہے کہ دنیا کی لذتیں کتنی عارضی اور یہ زندگی کتنی مختصر ہے!🙂

22/02/2025

حلقہ ایل اے 5: سیاسی منظرنامہ

مکرم جاوید شیرازی

آزاد کشمیر کی #سیاست میں حلقہ ایل اے 5 ایک اہم اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، جہاں ہمیشہ سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 2021 کے الیکشن میں بھی اس حلقے میں کرنل وقار احمد نور اور چوہدری پرویز اشرف کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تھا، اور اب #2026 کے متوقع انتخابات میں بھی یہی دو امیدوار مضبوط ترین حیثیت میں نظر آ رہے ہیں۔

کرنل وقار احمد نور کا سیاسی قد آزاد کشمیر میں کافی مضبوط ہو چکا ہے۔ ان کی حالیہ کارکردگی اور عوامی مقبولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی جماعت کے اندر ایک مؤثر رہنما سمجھے جاتے ہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چوہدری پرویز اشرف بھی ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور حلقے میں ان کی اپنی جگہ ایک خاص حمایت موجود ہے۔ تاہم، پچھلے انتخابات میں ناکامی کے بعد ان کے لیے یہ #انتخابات مزید چیلنجنگ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر وہ مضبوط انتخابی مہم چلاتے ہیں اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں، تو وہ کرنل وقار کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔

#پی ٹی آئی کا اس حلقے میں اثر و رسوخ نہ ہونے کے برابر ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں جس طرح کی مشکلات اور اندرونی اختلافات کا شکار رہی ہے، اس سے ان کے امیدواروں کے لیے کامیابی کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حلقہ ایل اے 5 میں ان کی موجودگی "نہ تین میں، نہ تیرہ میں" کے مصداق دکھائی دے رہی ہے۔

موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کرنل وقار احمد نور کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اگر کوئی بڑا سیاسی اپ سیٹ نہ ہوا اور وہ اپنی موجودہ مقبولیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، تو ان کی جیت کے امکانات کافی روشن ہیں۔ البتہ، چوہدری پرویز اشرف اگر کوئی غیر معمولی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں یا کسی غیر متوقع انتخابی جوڑ توڑ کی صورت میں ماحول بدل جاتا ہے، تو پھر مقابلہ دلچسپ ہو سکتا ہے۔

حلقہ ایل اے 5 کے انتخابات میں ایک بار پھر سخت مقابلہ متوقع ہے، مگر موجودہ حالات میں کرنل وقار احمد نور کی پوزیشن مضبوط نظر آتی ہے۔ ان کے لیے جیت کی راہ نسبتاً آسان دکھائی دیتی ہے، جبکہ #چوہدری پرویز اشرف کو اپنی سیاسی حیثیت بحال کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی اس حلقے میں فی الحال کوئی بڑا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، جس کے باعث یہ مقابلہ زیادہ تر دو امیدواروں کے درمیان ہی رہے گا۔

19/02/2025

ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ فنڈز MLA کو دینے سے روک دیا،تمام فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا حکم

19/02/2025

افسوس
40 لاکھ ایجنٹوں کو دے کر اپنے عزیزوں کے ڈوبنے کے مناظر چیک کریں
جانتے ہو اس کشتی میں کسی کا سب کچھ ہوگا
کسی کا جگر کا ٹکڑا ہوگا
کسی کی کائنات اس میں ہوگی
کسی کا سہارا اس میں ہوگا
خدارا اپنے عزیزوں کا سوچے

تقریباً پانچ مہینوں کے بعد موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ۔۔ 🌨️⛈️🌩️بدھ کی رات سے جمعرات کے دوران بارشوں کی پیشگوئی ۔۔ 🌩️⛈️🌨...
17/02/2025

تقریباً پانچ مہینوں کے بعد موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ۔۔ 🌨️⛈️🌩️
بدھ کی رات سے جمعرات کے دوران بارشوں کی پیشگوئی ۔۔
🌩️⛈️🌨️🌧️

کیکر فیملی کا بڑا سیاسی فیصلہ، حاجی فضل حسین کیکر ن لیگ میں شاملیونین کونسل پتنی کی معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل حسین کیکر...
17/02/2025

کیکر فیملی کا بڑا سیاسی فیصلہ، حاجی فضل حسین کیکر ن لیگ میں شامل

یونین کونسل پتنی کی معروف سیاسی شخصیت حاجی فضل حسین کیکر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کے اس فیصلے سے ن لیگ کو یونین کونسل پتنی میں مزید تقویت ملے گی۔ حاجی فضل حسین کیکر کا شمار علاقے کے بااثر اور مقبول رہنماؤں میں ہوتا ہے، اور ان کا مضبوط ووٹ بینک مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑی حمایت ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ کیکر فیملی کا سیاست میں ہمیشہ سے نمایاں کردار رہا ہے۔ حاجی مشتاق کیکر مرحوم کی خدمات کو سیاسی میدان میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ کرنل وقار احمد نور کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، اور اب **حاجی فضل حسین کیکر نے بھی کرنل وقار احمد نور کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

مکرم جاوید شیرازی

یونین کونسل پتنی میں ہلچل! کیکر خاندان کا بڑا فیصلہ – کرنل وقار احمد نور کی جیت یقینی؟(مکرم جاوید شیرازی )برنالہ – یونین...
17/02/2025

یونین کونسل پتنی میں ہلچل! کیکر خاندان کا بڑا فیصلہ – کرنل وقار احمد نور کی جیت یقینی؟

(مکرم جاوید شیرازی )

برنالہ – یونین کونسل پتنی کی سیاست میں زبردست موڑ! معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی فضل حسین کیکر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان برنالہ ہاؤس میں سینئر وزیر و وزیر داخلہ آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

بڑے سیاسی دھماکے کی بازگشت!
اس موقع پر حاجی فضل حسین کیکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے مرحوم بھائی حاجی مشتاق کیکر (سابق صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل پتنی) کی وصیت کے مطابق کرنل وقار احمد نور کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کیکر ہاؤس تھب میں بہت جلد ایک عظیم الشان شمولیتی جلسہ منعقد ہوگا، جہاں مزید بڑی شخصیات مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں شامل ہوں گی۔

کرنل وقار احمد نور کی پوزیشن مزید مضبوط!
حاجی فضل حسین کیکر کا شمار علاقے کی بااثر اور قدر آور شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے یونین کونسل پتنی میں ن لیگ کی گرفت مزید مضبوط ہو گئی ہے، جبکہ سیاسی مخالفین کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

اہم شخصیات کی موجودگی
اس تاریخی ملاقات میں سابق ممبر ضلع کونسل ملک محمد سلیم، پی آر او چوہدری فیصل عزیز نور اور میٹ نزید حسین مجاڑیاں بھی شریک تھے۔

اہلیان پتنی کی نظریں کیکر ہاؤس پر!
علاقے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اور سب کی نظریں آنے والے شمولیتی جلسے پر جمی ہوئی ہیں، جو یونین کونسل پتنی کے سیاسی مستقبل کا رخ متعین کرے گا۔ کیا کرنل وقار احمد نور ایک بار پھر تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے؟ یہ فیصلہ وقت کرے گا، لیکن ایک بات طے ہے – کاروانِ وقار کا قافلہ مزید مضبوط ہو چکا ہے!

Proud of J&K ,Meet World kick boxing champion   ,Tajamul Islam from Bandipora
17/02/2025

Proud of J&K ,Meet World kick boxing champion ,Tajamul Islam from Bandipora

راجہ رشید صاحب آف چنیاڑہ کی وضاحت: باندھی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ذاتی مصروفیاتچنیاڑہ: (مکرم جاوید شیرازی) معروف س...
17/02/2025

راجہ رشید صاحب آف چنیاڑہ کی وضاحت: باندھی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ذاتی مصروفیات

چنیاڑہ: (مکرم جاوید شیرازی)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رشید صاحب آف چنیاڑہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر باندھی میٹنگ میں شریک نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں اور وہ اپنے قائد کرنل وقار احمد نور کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

راجہ رشید صاحب نے کہا کہ کچھ عناصر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان کی وابستگی اور حمایت اپنی قیادت کے ساتھ مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں اور پارٹی اتحاد کو برقرار رکھیں۔

Address

Barnala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BBN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category