30/05/2025
جناب قیصر محمود شمس صاحب، تحصیلدار بھمبر، ایک نہایت سادہ مزاج، دیانتدار اور فرض شناس افسر ہیں۔ آپ اپنے فرائض منصبی نہایت خلوص، ایمانداری اور لگن سے سرانجام دے رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کو نہ صرف توجہ سے سنتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔ آپ کی شخصیت میں سچائی، ہمدردی اور خدمتِ خلق کا جذبہ نمایاں طور پر جھلکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جناب آفیسر موصوف کو ہمیشہ سلامت، خوش و خرم اور کامیاب رکھے، اور ان کے منصب میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔