Jnews Barnala

Jnews Barnala Jnews barnala
مظلوم کی آواز جے نیوز
Tahir Mahmood Jarral

30/07/2026

#موئل چھمب
مویٔل بازار میں شہدائے کشمیر سے یکہجتی کے لیے احتجاج جاری۔
ہماری دلیر مائیں بہنیں بیٹیاں اپنی ریاست کے بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف میدان میں ۔
اللہ تعالیٰ ہماری ریاست جس کو ماں کا درجہ حاصل ہے اور ریاست کے سامنے باہر سے فورسز آ کر سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا جا رہا ہے ۔
خدارا ہوش کے ناخن لیں اپنی ریاست کو ریاست کے باسیوں کو ناراض نہ کریں۔


30/07/2026

مظلوم اور نہتے عوام پر ظلم و جبر کے خلاف
تحصیل برنالہ آج صبح
پنگالی موڑ پر یو سی چھمب ، یو سی پنگالی اور یو سی قلعہ چھپڑ کے نوجوانوں کا سانحہ میرپور اور راولاکوٹ میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف پرامن احتجاج۔ اللہ تعالیٰ ان جذبوں کو سلامت رکھے ۔
احتجاج میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد جوکہ کشمیر کے حقوق کی جنگ لڑنے والے بھائیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جئیے کشمیر کی سدائیں بلند ہو رہی تھیں ۔

مظفرآباد (جے نیوز ): طارق آباد میں سیاسی سرگرمیاں کشیدگی کا شکار ہو گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور...
25/07/2026

مظفرآباد (جے نیوز ): طارق آباد میں سیاسی سرگرمیاں کشیدگی کا شکار ہو گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر سردار مختار خان عباسی کے الیکشن آفس پر حملہ، توڑ پھوڑ کی

وہاں پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو زدوکوب کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ حملے میں پیپلزپارٹی کے کارکن زخمی ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے رہنما و امیدوار اسمبلی سردار مختار خان عباسی اپنی انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر رات گئے طارق آباد پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر دفتر میں موجود کارکنان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سردار مختار خان عباسی نے کہا کہ ماضی میں دو مرتبہ ایم ایل اے رہنے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کے کارکنوں نے اس بزدلانہ کارروائی سے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی ک...
25/07/2026

پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے،صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ موجودہ فارمولے نے بزنس کمیونٹی اور عوام کو جمود کا شکار بنا دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی من مانی طور پر وصول کی جا رہی ہیں،پاکستان بزنس فورم کے مطابق پانچ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا، مشکل حالات میں حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے، تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنا نہیں،خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم صاحب معیشت کو سہارا دینے کی ضرورت ہے لیکن حکومتی اقدامات سے ایسا نظر نہیں آ رہا، اس لیے وزیراعظم کی مداخلت ناگزیر ہو گئی ہے،پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی فی لٹر مقرر کیا جائے اور تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فی لیٹر مارجن میں بھی کمی کی جائے،پی بی ایف نے پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کو پہلے ہی فی لٹر 8 روپے سے زائد مارجن حاصل ہے،خواجہ محبوب الرحمن



دس یونین کونسلز دو ٹاؤن کمیٹیز سیاسی پوزیشن بڑی دلچسپ ہے ۔ ایل اے 5 میں مقابلہ صرف کرنل وقار ن لیگ اور چوہدری پرویز پیپل...
25/07/2026

دس یونین کونسلز دو ٹاؤن کمیٹیز
سیاسی پوزیشن بڑی دلچسپ ہے ۔ ایل اے 5 میں مقابلہ صرف کرنل وقار ن لیگ اور چوہدری پرویز پیپلز پارٹی میں ہے کسی یونین کونسل میں ایک کی لیڈ ہے تو دوسری یونین کونسل میں دوسرے کی برتری مقابلہ بہت سخت ہے میرا ورک جاری ہے کل ان شاءاللہ فائنل تجزیہ لکھوں گا








رپورٹ جے نیوزگجرات شہر میں 2 گھنٹوں کے دوران 101 ملی لیٹر بارش ریکارڈ شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ،معمولات زندگی...
25/07/2026

رپورٹ جے نیوز
گجرات شہر میں 2 گھنٹوں کے دوران 101 ملی لیٹر بارش ریکارڈ شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ،معمولات زندگی شدید متاثر



جے نیوز رپورٹبھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے اور مقدمات واپس لینے کے اعلان کے بعد کاکروچ جنتا پارٹ...
25/07/2026

جے نیوز رپورٹ
بھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے اور مقدمات واپس لینے کے اعلان کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے (احتجاج )ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ انصاف کی جیت ہے۔" قیادت نے مظاہرین سے پرامن طور پر گھروں کو واپس جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں۔ادھر جنتر منتر کے باہر کارکنوں نے جشن منایا، جبکہ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی اس پیش رفت پر آج پریس کانفرنس کریں گے




جے نیوز رپورٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گورنر ہاوس لاہور میں کل رات 8 بجے جلسے ک...
25/07/2026

جے نیوز رپورٹ
پاکستان پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گورنر ہاوس لاہور میں کل رات 8 بجے جلسے کا اعلان کر دیاہے ۔دوسری جانب لاہور میں پیپلزپارٹی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پی ایچ اے اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ سے پارٹی کا سامان اتارنا شروع کردیا۔جلسہ گاہ میں نصب اسٹیج، کرسیاں اور لائٹس بھی اتاری جارہی ہیں، جبکہ انتظامیہ نے مینار پاکستان کے اندر موجود شہریوں کو بھی باہر نکالنا شروع کر دیا





اہم اطلاعکل اور پرسوں پولیس نے کڈھالہ، حاجی پورہ، موئیل اور خیرووال میں گھر گھر چھاپے مار کر 9 جون والی ایف آئی آر کے سل...
05/07/2026

اہم اطلاع

کل اور پرسوں پولیس نے کڈھالہ، حاجی پورہ، موئیل اور خیرووال میں گھر گھر چھاپے مار کر 9 جون والی ایف آئی آر کے سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام بے گناہ افراد کی حفاظت فرمائے اور ملک میں امن، انصاف اور قانون کی بالادستی قائم رکھے۔

Address

Barnala Azad Kashmir
Barnala
42000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jnews Barnala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share