18/10/2025
مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بصیرپور کی جانب سے انتہائی محنتی، دیانتدار اور فرض شناس آفیسر کو چیف ساہیوال زون کے عہدے پر تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور عوامی خدمت کا جذبہ نہ صرف ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ عوام کے اعتماد کی علامت بھی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی دیانتداری، فرض شناسی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کی فراہمی، امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل میں ایک نمایاں اور مثالی کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور خدمتِ خلق کے سفر میں ہمیشہ سرخرو فرمائے۔
(میاں عرفان)
جنرل سیکرٹری
مرکزی انجمن تاجران بصیرپور