All about Umar Sukha Ladhu Ka, our old page has been hacked
08/06/2025
لادھو کا ایگرو کمپلیکس کی طرف عیدالاضحی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں
02/06/2025
خرم نصیر کی شادی کی تصویری جھلکیاں
28/05/2025
28 مئی یومِ تکبیر ❤️
یوم تکبیر، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر تشّکر کے طور پر منایا جاتا ہے، 27 سال پہلے 28 مئی 1998 میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے جس سے دشمن کی شعلے اُگلتی زبان بند ہوئی اور پاکستان جوہری طاقت سے مالامال ہو کر دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔❤️✨
زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بدنام کرنے والے حکمران مٹ گئے لیکن ان کا نام آج بھی روشن ہے
28 مئی صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے فخر اور خوشی کا دن ہے۔۔۔۔
اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر کو منور فرمائے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
15/05/2025
اعلان فوتگی
سردار اورنگ زیب لادھوکا وٹو محمد نگر لادھوکا کارہائشی قضاءالہی سے وفات پاگیا ہے انا للہ وانا الیہ راجعون نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
03/04/2025
ہم خیال گروپ عمر سکھا لا دھو کا کی طرف سے عید ملن پارٹی منعقد ہوئی جس میں 30 سے 40 دوستوں نے بھرپور شرکت کی اور عید کی خوشیوں کو مزید چار چاند لگائے۔ اس تقریب کے انتظامات کی مکمل ذمہ داری سردار شفقت حیات لا دھو کا، میاں لیاقت علی وٹو (پبلک سروس کمیشن)، ماسٹر امداد احمد اور شبیر احمد مغل نے بہترین انداز میں نبھائی، جبکہ محفل کی میزبانی کے فرائض میاں رحیم یار قادری نے نہایت عمدگی کے ساتھ انجام دیے۔
اس پررونق محفل میں ہر کسی نے اپنا کردار خوبصورتی سے ادا کیا۔ محمد اظہر امیر نے اپنی گہری گفتگو سے تقریب میں ایک سنجیدہ مگر خوشگوار رنگ بھرا، جبکہ ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈاکٹر علی عظیم نے اپنے خیالات کا شاندار اظہار کر کے محفل میں علم و فکر کی خوشبو بکھیری۔ غلام فرید ستار اور غلام فرید عثمان نے اپنی باتوں سے دوستوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں، جبکہ محمد امین مغل اور میاں رب نواز نے اپنے مخصوص انداز سے محفل میں مزید رونق ڈال دی۔
عید ملن پارٹی میں ہر کسی نے خوب انجوائے کیا، اور اس خوبصورت محفل کو مزید دلچسپ بنانے میں آصف سہیل، عرفان بھٹی، شبیر احمد، ماسٹر محمد احمد، ماسٹر عمر عظیم اور محمد احمد ساحل نے خاص کردار ادا کیا۔ کھانے کے دوران لطیفوں اور مزاحیہ جملوں سے محفل مزید پرلطف بن گئی، جس میں خاص طور پر محمد آفتاب احمد ، معیز لیاقت اور میاں آصف سہیل وٹو نے سب کو خوب محظوظ کیا۔
تقریب میں بہترین کیٹرنگ، DSLR فوٹوگرافی اور ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ ایک شاندار ماحول فراہم کیا گیا، جس کے انتظامات کو سب نے سراہا۔ دوستوں نے نہ صرف مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا بلکہ یادگار تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں تاکہ ان حسین لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جا سکے۔
یہ ایک ایسی محفل تھی جہاں دوستی، محبت اور بھائی چارے کی فضا چھائی رہی۔ آخر میں تمام شرکاء نے تقریب کے منتظمین کا دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی شاندار محفلیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ مزید یہ کہ کچھ دوستوں کے نام شامل نہ ہو سکے، ان سے معذرت لیکن وہ بھی ہماری خوشیوں کا اتنا ہی اہم حصہ تھے، جتنا کہ ہم سب۔
28/02/2025
عمر سکھا لادھو کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رہنما مسلم لیگ ن سردار شفقت حیات لادھو کا وٹو نے اپنے قائد میاں محمد معین خاں وٹو کو وفاقی وزیر بننے پر دل ❤️ کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے
24/02/2025
قاری فخر حیات لادھو کا وٹو کی زیر نگرانی ادارہ ضیاء المصطفیٰ میں داخلہ جاری ہے اپنے بچوں کو داخل کروائیں
24/02/2025
تمام احباب 27 فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہرشرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
Be the first to know and let us send you an email when Voice of Sukha Ladhu Ka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.