01/09/2026
ویسے تو سوشل میڈیا میں بڑے بڑے لوگوں کا سٹار بنتے دیکھا مگر اس بی بی کی کہانی اج تک کوی نہی جان پایا ۔ چلو پھر کچھ خلاصہ کرتے ہیں ۔
میں بات کر رہا ہوں پاکستانی یوٹیوبر ڈی ایچ اے والی میڈ کی جس نے یوٹیوب اکاونٹ بنایا راتوں رات وائرل ہو گی ۔۔
کیوں وائرل ہوی کوی پتہ نہی ۔ کیوں دیکھ رہے ہیں کوی پتہ نہی ۔کتنا عرصہ بغیر چہرے کے ویڈیو بناتی رہی مگر ویور شپ تھی بغیر دیکھے بڑھتی ہی چلی گی کیونکہ ڈی ایچ اے برائنڈ ہے ۔
بھولی عوام سارا دن اس کی ویڈیو کو سلوموشن پر لگا کر یہ دیکھتے رہے کہ جیسے ہی شیشہ کو صاف کرے گی اس میں اسکا چہرہ نظر اے گا ۔۔ مگر انٹی نے بھی موقع نہی دیا ۔۔
یوٹیوب پر ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اپنا گھر بھی سنبھالو جس گھر میں جاب کر رہی ہے وہاں بھی جا کر کام کرنا یہ کوئی آسان کام نہیں ہے بہت ہمت چاہیے مگر انٹی یہ سب کچھ کر رہی ہے ۔
لیکن اس ایک ملین کا کیا فائدہ جب کرنی کسی گھر میں جاب ہو اتنی ویور شپ ہونے سے کمای کم ہو رہی ہے اس کیے جاب نہی چھوڑ سکتی ؟ مجھے ایسا نہی لگتا
کیونکہ maid ہو یا گھریلو ملازمہ جتنا بھی رئیس بندہ یا بندی ہو 40000 سے 50000 سے زیادہ سیلری نہیں دیتے۔ پھر اسکا کیا سین ہے کیوں نہی چھوڑ دیتی یہ جاب ۔
یا تو اس کی سوشل میڈیا سے ارنینگ کم ہے اور اس کو برانڈ پرموشن اور سپانسرشپ نہیں ملتی ۔ کیونکہ یہ Maid ہے اگر کسی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کرے گی تو لوگ مذاق اڑائیں گے ۔
یا پھر اس کی ویڈیوز ہی ایسی ہیں کہ اس کا جاب کرتے رہنا ضروری ہے۔ تاکہ Content ملتا رہے ۔
یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے ویڈیو میں جس کو یہ باجی کہتی ہے جس کے گھر میں یہ کام کرتی ہو وہی اس کے سوشل میڈیا کی مونیٹائزیشن کو دیکھتی ہو اور ساری رقم وہ خود لے جاتی ہو اسے چند ہزار روپے دیتی ہو ۔۔
مجھے اخری والی بات درست لگتی ہے اس کی وجہ یہ ہے اس کو اتنی شہرت ملی اج تک کسی پوڈ کاسٹر نے بلایا اج تک کسی ایونٹ میں نہی بلایا گیا اج تک کسی شو میں نظر نہی ای ۔ کوی بڑا اشتہار نہی ملا ۔ چینل کی امدنی اچھی خاصی ہے پھر بھی رکشہ پر گھوم رہی ہوتی ہے ۔