21/08/2026
جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ نے یونین کونسلوں کی سطح پر ربیع الاول سیرت النبی ﷺبھرپور طریقے سے منانے کااعلان کردیا۔ضلع ملاکنڈ میں ٹیکسوں کے نفاذ کافیصلہ واپس لیا جائے۔جبکہ ضلع میں سرکاری دفاتر کو پی ٹی آئی کے ورکروں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے۔پی ٹی آئی کے ورکرز سرکاری دفاتر کواپنے سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہے۔ اگر ضلع ملاکنڈ سے ٹیکسوں کے نفاذ کافیصلہ نہیں لیا گیا اور سرکاری دفاتر کوپی ٹی آئی کے ورکروں کے تسلط سے آزاد نہیں کیا گیاتوپھراس کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر سبحان علی اور جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے یوآئی تحصیل درگئی کے امیر شیخ عبدالسلام فرقانی، سینئرنائب امیر مفتی فرید، حفیظ الرحمان، مولانا فضل اللہ شاہ، مولاناناصرباچہ،فضل حق اور معراج الحق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کاذات اقدس تمام انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا حضورﷺ سے محبت وعشق ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ہمیں اپنی زندگیوں میں سیرت رسول ﷺ کو اپنانااور اپنی نئی نسل کوقران وحدیث کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہوگا۔