
11/08/2025
بٹگرام 11 اگست 2025
— صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ معرکۂ حق و جشنِ آزادی 2025 بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے تمام سرکاری افسران اور ملازمین نے پاکستانی جھنڈے والے بیجز زیبِ تن کیے، جو قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہیں۔
ضلعی کی تمام تحصیلوں میں قومی پرچم اور معرکۂ حق کے خصوصی بینرز نصب کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید فروغ دیا جا سکے اور جشنِ آزادی کو شایانِ شان انداز میں منایا جا سکے۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف پاکستان کی آزادی کی یاد تازہ کر رہی ہیں بلکہ عوام کو اتحاد، قربانی اور خدمت کے پیغام سے بھی روشناس کرا رہی ہیں۔