FAKE Battagram

FAKE Battagram news and fan

https://www.facebook.com/100067119132622/posts/555304870050146/?mibextid=Nif5oz
28/03/2023

https://www.facebook.com/100067119132622/posts/555304870050146/?mibextid=Nif5oz

مظلوموں کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے۔
(ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان)

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا مظلوم عورت کی درخواست پر سخت نوٹس۔ ملزم گرفتار بند حوالات تھانہ

تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 27.03.2023 کو (ن) بی بی ڈی پی او صاحبہ بٹگرام پر پیش ہوئی کہ میری شادی عرصہ تین سال قبل تحصیل خان ولد زرمس خان سکنہ اشاڑی میدان کے ساتھ ہوئی تھی، جوکہ اکثر مجھ پر تشدد کرتا تھا اور مجھے نشہ کرنے پر بھی مجبور کرتا میرے انکار پر لڑائی جھگڑا شروع کرتا اور تشدد شروع کردیتا تھا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے مظلومہ کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ایس ایچ او تھانہ چانجل سید امتیاز علی شاہ نے ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم تحصیل خان ولد زرمس خان سکنہ اشاڑی میدان کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔

مظلومہ نے بروقت داد رسی اور فوری انصاف مہیا کرنے پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا شکریہ ادا کیا اور ڈیر ساری دعائیں دی۔


https://www.facebook.com/100067119132622/posts/553899530190680/?mibextid=Nif5oz
25/03/2023

https://www.facebook.com/100067119132622/posts/553899530190680/?mibextid=Nif5oz

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبر کا فوری نوٹس۔

ٹنڈول بالا پزنگ سے تعلق رکھنے والے گل صادق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نا ہوسکے۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او و تفتیشی ٹیم کو سختی سے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اور مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ ٹیم نے کئی بار ملزمان کے گھروں پر چھاپہ زنیاں کی لیکن ملزمان علاقہ سے روپوش ہوکر کراچی میں کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔

ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں جبکہ گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔انشاءاللہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


https://www.facebook.com/100067119132622/posts/551826940397939/?mibextid=Nif5oz
21/03/2023

https://www.facebook.com/100067119132622/posts/551826940397939/?mibextid=Nif5oz

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بازاروں، مارکیٹوں، عبادت گاہوں،اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل۔

عوام بلا خوف وخطر اپنی عبادات کر سکیں گے۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے رمضان المبارک میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عوام اپنی عبادت اور خریداری پوری یکسوئی سے بلا خوف و خطر کر سکیں۔

پولیس اہلکاروں کی عبادت گاہوں، بازاروں، مارکیٹوں، میں خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے رش والے مقامات اور اہم چوکوں پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری و سپیشل رائیڈرز سکواڈ بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

لیڈیز مارکیٹ میں ہر قسم گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

خواتین کی خریداری والے بازاروں میں لیڈیز پولیس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

تمام سرکل ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات سحری اور افطاری کے اوقات میں اپنے علاقہ اختیار میں موجود پولیس جوانوں کیساتھ عوام کی حفاظت کی خاطر گشت پر رہیں گے۔

رمضان المبارک میں عوام کو بہترین سہولیات و سیکیورٹی فراہم کرنا بٹگرام پولیس کی اولین زمہ داریوں میں شامل ہے۔ پولیس کی اصل عبادت ہی عوام کی حفاظت کرنا ہے۔


16/03/2023
https://www.facebook.com/100067119132622/posts/547738187473481/?mibextid=Nif5oz
13/03/2023

https://www.facebook.com/100067119132622/posts/547738187473481/?mibextid=Nif5oz

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی طرف سے تحصیل الائی کے سٹوڈنٹس اور عوام کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے تحصیل الائی کی عوام کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے دوسرے مرحلے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کو دوبارہ تحصیل الائی کا وزٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

لائسنس کلرک سمیع اللہ اور KPO نواب علی شاہ پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ مورخہ 14/15 مارچ بروز منگل و بدھ تحصیل الائی کا دو روزہ دورہ کریگا۔

جن لوگوں نے پچھلے وزٹ کے دوران لرننگ پرمٹ حاصل کئے تھے انہیں ٹیسٹ پیج ایشو کئے جائیں گے. فریش اپلائی کرنے والوں کو لرننگ پرمٹ بھی ایشو کئے جائیں گے۔


11/03/2023

تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار، چوری شدہ 02 عدد موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق بٹگرام شہر سے آئے روز موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہورہے تھے۔

جس کا ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری چور گروہ کی گرفتاری اور چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان نے ہمراہ ٹیم اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ تک رسائی حاصل کرکے گروہ کا سرغنہ مطالب شاہ ولد فرمان شاہ سکنہ سوکڑ کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے 02 عدد 125 موٹرسائیکل برآمد کیے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جن کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


https://www.facebook.com/100067119132622/posts/546257420954891/
10/03/2023

https://www.facebook.com/100067119132622/posts/546257420954891/

بٹگرام پولیس کا مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں و دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری

تھانہ شملائی پولیس کی زبردست کارروائی دوران چھاپہ زنی 2 مجرمان اشتہاری گرفتار بند حوالات تھانہ

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شملائی انسپکٹر نوید خان نے ہمراہ پولیس نفری دوران چھاپہ زنی مجرمان اشتہاری (1) شبیر ولد غازی (2) صدیق ولد غازی سکنان ہل نچ شملائی کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا تمام پولیس افسران کو عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت۔


Address

District Battagram
Battagram
21041

Telephone

+923453185966

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FAKE Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share