Allai Media Room

Allai Media Room قوم کی سوچ

17/09/2026

آلائی میں اچانک موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔موسم خوشگوار ہوتے ہی شہریوں کے چہروں پر رونق آگئی

دلی مبارکباد و نیک تمنائیں احسان نسیم، نادر خان، ہمایوں بابر اور تمام نومنتخب کابینہ کو بٹگرام پریس کلب و یونین آف جرنلس...
16/09/2026

دلی مبارکباد و نیک تمنائیں

احسان نسیم، نادر خان، ہمایوں بابر اور تمام نومنتخب کابینہ کو بٹگرام پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔ دعا ہے کہ نئی قیادت اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنائے، صحافیوں کے حقوق اور وقار کا تحفظ کرے اور آزادیٔ صحافت و پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

اللہ تعالیٰ نومنتخب کابینہ کو صحافی برادری کی بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین۔

عنایت الرحمان
چیئرمین آلائی پریس کلب

14/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پنجاب پولیس کی جانب سے اغوا کی کوشش پر کارکنوں کو پُرامن رہنے کی اپیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کارکنوں سے اپیل کی کہ آپ نے پُرامن رہنا ہے، کسی پر ہاتھ نہیں ڈالنا اور اشتعال میں نہیں آنا۔

پنجاب پولیس نے انہیں مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں سڑک پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، اس لیے کارکن پُرسکون رہیں اور کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کریں۔

آلائی کے علاقہ دمرائی سے ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک گھر کی بیٹی اور ایک خاندان ...
12/09/2026

آلائی کے علاقہ دمرائی سے ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک گھر کی بیٹی اور ایک خاندان کی بہو مبینہ طور پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

اہلِ خانہ کے مطابق معاملہ مہر میں دیے گئے فرنیچر کو فروخت کرنے کے تنازعے سے شروع ہوا، تاہم ایک معمولی گھریلو اختلاف نے مبینہ طور پر اس قدر سنگین شکل اختیار کی کہ ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہوگئی۔

ایک باپ اپنی بیٹی سے محروم ہوگیا…
ایک بھائی اپنی بہن کھو بیٹھا…
اور ایک خاندان ہمیشہ کے لیے غم میں ڈوب گیا۔

سوال یہ ہے کہ گھریلو اختلافات کا انجام کسی انسان کی جان لے لینا کیوں ہو؟

مہر میں دیا گیا سامان ہو، جائیداد کا معاملہ ہو یا کوئی بھی گھریلو تنازعہ، اختلاف کا حل بات چیت، جرگے یا قانون کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، مگر کسی بھی صورت قانون ہاتھ میں لینا قابلِ قبول نہیں۔

مقتولہ کے والد اور بھائی نے واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اب اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے کہ واقعے میں کیا پیش آیا اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔

ایک بیٹی کی جان چلی گئی…
ایک خاندان کی دنیا اجڑ گئی…
اب ضرورت صرف انصاف کی ہے۔

11/09/2026

وادیِ آلائی میں روحانیت اور ایمان کا عظیم الشان تبلیغی اجتماع

09/09/2026

آلائی میں عظیم الشان تبلیغی اجتماع، ہزاروں افراد کی شرکت، روح پرور مناظر

آلائی:ل آلائی میں منعقد ہونے والے عظیم الشان تبلیغی اجتماع میں ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی، جہاں ایمان افروز بیانات، ذکر و اذکار اور دینی ماحول نے شرکاء کے دلوں کو منور کر دیا۔

اجتماع میں آلائی اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہر عمر کے افراد کی بڑی تعداد نے اس بابرکت دینی اجتماع میں حاضری دی اور علماء کرام کے ایمان افروز بیانات سے استفادہ کیا۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں مسلمانوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، نماز کی پابندی کرنے، اخلاقِ حسنہ اپنانے اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی تلقین کی۔ مقررین نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔

تبلیغی اجتماع کے دوران روح پرور اور پُرسکون مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں ہزاروں افراد یکجا ہو کر دین کی باتیں سنتے اور اپنی اصلاح و بھلائی کے لیے دعائیں کرتے رہے۔ اجتماع نے علاقے میں دینی شعور اور اسلامی بھائی چارے کے فروغ کا خوبصورت پیغام دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام، علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پوری امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آلائی سے، آلائی میڈیا روم۔

اعلان جنازہ سید عبد الرشاد کرگ کے بھائی  اور سید رسول شاہ کے چچا شاہ نواز،آصف نواز کے والد محترم  محمد رشاد انتقال کر گئ...
06/09/2026

اعلان جنازہ
سید عبد الرشاد کرگ کے بھائی اور سید رسول شاہ کے چچا شاہ نواز،آصف نواز کے والد محترم محمد رشاد انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار دن 2:30 بجے محلہ بیبال کرگ میں ادا کی جائیگی

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

05/09/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج بنہ میں ضلع آلائی کے حوالے سے منعقدہ جرگے سے چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے انجینئر زبیر خان کا اہم خطاب۔

انجینئر زبیر خان نے ضلع آلائی کے قیام کے بعد ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔

مزید دیکھیے انجینئر زبیر خان کی مکمل تقریر۔۔۔
#آلائی

پارٹ 3

05/09/2026

آلائئ ۔گورنمنٹ ڈگری کالج بنہ میں ضلع آلائی کے حوالے سے اہم جرگہ منعقد

گورنمنٹ ڈگری کالج بنہ میں نو قائم شدہ ضلع آلائی کے مستقبل، انتظامی امور اور عوامی مسائل کے حوالے سے ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں، سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

جرگے میں جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے ضلع آلائی کے قیام کے بعد درپیش مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر بانی ضلع آلائی چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زبیر خان، سابق تحصیل ناظم گوہر علی خان، ایم این اے پرنس محمد نواز خان کے فرزند عاطف نواز خان، جمعیت علمائے اسلام آلائی کے امیر مولانا سراج الحق، سابق تحصیل چیئرمین مولانا مفتی غلام اللہ، مختار الرحمان یوسفزئی ،ڈاکٹر باعث خان، عنایت الرحمان کرگ ، سلیم خان پوکل، شاد محمد خان بانڈی، عبد الستار عرف طوطی حاجی صاحب ،ڈاکٹر خیوہ گل، محمد صراف رباطی ،عزیر خان کرگ ، محمد ثاقب یوسفزئی، محمد قریش خان ، سابق تحصیلدار حبیب الرحمان خان، جماعت اسلامی کے مولانا جہانزیب، معروف شاہ، جہانزیب نوگرام،پرویز پالنگ،افضل استاد ، سابق منیجر نیشنل بینک ،مولنا عنایت الرحمان ، نجیب خان بانڈی ،اسد خان ،عابد الرحمان یوسفزئی ،نوجوان شاعر فہد احساس،نیاز محمد موسی خیل ،کشر خان ، محمد نواز اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے ضلع آلائی کے قیام کو علاقے کی ترقی کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی، سماجی اور عوامی حلقے باہمی اتحاد کے ساتھ ضلع آلائی کی ترقی، بہتر انتظامی نظام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔
اے ایم آر نیوز

افسوسناک اطلاعسید عبد الرشاد اور سید لطیف شاہ کے بھائی، جبکہ سید رسول شاہ کے چچا اور شاہ نواز کے والد محمد رشاد انتقال ک...
05/09/2026

افسوسناک اطلاع

سید عبد الرشاد اور سید لطیف شاہ کے بھائی، جبکہ سید رسول شاہ کے چچا اور شاہ نواز کے والد محمد رشاد انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین۔

Address

Battagram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allai Media Room posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Allai Media Room:

Shortcuts

Share