
14/06/2025
ضلع بٹگرام میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے۔
یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ موجودہ ڈی پی او بٹگرام امن قائم رکھنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ کھلے عام ایک دوسرے کی جان لے رہے ہیں۔ قانون کی عملداری کمزور پڑ چکی ہے اور عوام میں خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے۔
بٹگرام ایک پرامن ضلع رہا ہے، لیکن موجودہ حالات نے عوام کو مایوسی اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بٹگرام کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، موجودہ ڈی پی او کی کارکردگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور علاقے میں فوری طور پر امن و امان بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔