24/06/2025
عن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَتْبَعُ الدَّجَّالَ مِنْ يَهُودِ أَصْبَهَانَ سَبْعُونَ أَلْفًا، عَلَيْهِمُ الطَّيَالِسَةُ ".
(صحيح مسلم)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کے پیچھے لگیں گے (پیروی کریں گے) جن کے جسموں پر سبز رنگ کی چادریں ہوں گی۔“
#تشریح:
۔ اصفہان ایران کا ایک شہر ہے
۔۔ طیلسان: یا طیالسہ کامعنی ہے چوغا یا چادر جو یھود کندوں پر رکھتے ہیں.
بعض روایات میں ہیں کہ یہ سبز رنگ کے ہونگے ۔
۔۔ تو اس حدیث میں ایک اخبار ہے کہ ایران کے شہر اصفہان کے ستر ھزار یھود دجال کے لشکر میں شامل ہونگے
اور ان كا لباس طیلسان ہوگا۔
طیلسان یہود کا ایک دینی لباس ہے جو ابھی بھی یہود ارثوذکس اور حریدیم اپنے
دینی طریقے ادا کرتے وقت پہنتے ہیں
اور اس کو عبری زبان میں تالیت کہاجاتا ہے۔