Pothwar Media

Pothwar Media Pothwar Media
(2)

05/09/2026
05/09/2026

نعیم مرغ شاپ سے ایک عدد پنجرہ گم ہو گیا ہے اگر کسی کو معلومات ہو تو دئیے گے نمبر پر رابطہ کرے بتانے والے کو نقد انعام دیا جاۓ گا
03009810945

بیول: حنا کلینک کے جی ایم احتشام معاویہ کی رسمِ مہندی، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بھرپور شرکتحنا کلینک بیول کے جنرل ...
04/09/2026

بیول: حنا کلینک کے جی ایم احتشام معاویہ کی رسمِ مہندی، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بھرپور شرکت
حنا کلینک بیول کے جنرل منیجر احتشام معاویہ کی رسمِ مہندی ان کے آبائی گاؤں تھتھی میں منعقد ہوئی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔رسمِ مہندی کے موقع پر حماد چوہدری اور چوہدری رفیق کی خصوصی شرکت رہی۔ دونوں خاندانوں کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات، باہمی محبت اور بھائی چارے نے تقریب کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دیا۔تقریب میں شرکاء نے احتشام معاویہ کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خوشی کا سماں رہا اور عزیز و اقارب سمیت دوست احباب نے بھرپور شرکت کرکے تقریب کو یادگار بنا دیا

سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان تعینات کردیا گیا۔سیدہ زینب حسین اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں تعینات تھیں۔
04/09/2026

سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان تعینات کردیا گیا۔سیدہ زینب حسین اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں تعینات تھیں۔

سابق کبڈی سٹار اور پنجاب پولیس اہلکار ملک نعیم آف موہڑہ ہفیال بیول کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور وہ پمز ہسپتال میں زیرِ علاج...
04/09/2026

سابق کبڈی سٹار اور پنجاب پولیس اہلکار ملک نعیم آف موہڑہ ہفیال بیول کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور وہ پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ کریم ہمارے کاس فیلو ملک نعیم کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ امین

جامعہ فاطمتہ الزہرا للبنات موضع دھمیال بیول دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں بھی نمایاں کارکردگیجماعت نہم راولپنڈی...
03/09/2026

جامعہ فاطمتہ الزہرا للبنات موضع دھمیال بیول
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں بھی نمایاں کارکردگی
جماعت نہم راولپنڈی بورڈ کے امتحان میں نمایاں کامیابی
صدق علی ولد صداقت علی نے 470 نمبر لیے
اسوہ فاطمہ ولد مظہر اقبال نے 467 نمبر لیے
حمدیہ حور ولد عاصم محمود نے 412 نمبر حاصل کیے
راجہ محمد رضوان
0345 9745580

پیٹرولیم مصنوعات میں خود ساختہ اضافے اور لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال و مظاہرہ گوجرخان( احمد نواز کھوکھر) جماعت اس...
03/09/2026

پیٹرولیم مصنوعات میں خود ساختہ اضافے اور لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال و مظاہرہ
گوجرخان( احمد نواز کھوکھر) جماعت اسلامی کی اپیل پر پڑولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافے اور لیوی کی صورت میں بھتہ وصولی کے خلاف گوجرخان میں زبردست شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی. کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں.جو دوپہر کے بعد کھل گئیں، گوجرخان چوک میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.مظاہرین سے تاجران کے علاوہ وکلاء،سول سوسائٹی رکشہ ڈرائیورز اور، مزدوروں نے بھی بھرپور شرکت کی. احتجاجی مظاہرہ سے راجہ محمد جواد، شیخ احتشام الطاف، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، امیر جماعت اسلامی گوجرخان زاہد قریشی، گوجرخان بار کے نمائندے مرزا وقاص ایڈووکیٹ، سید شبر عباس ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سہیل عباس، اور یوتھ گوجرخان کے صدر ڈاکٹر راجہ محمد عَبْدُہُ نے خطاب کیا. مقررین نے کہا کہ حکومت عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر بےتحاشا ٹیکس وصول کر رہی ہے ،عوام اور تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا. لیوی کی صورت میں پیٹرول پر بھتہ وصول کیا جا رہا ہے. مقررین نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد عوام کے بنیادی حقوق کی خاطر اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہے. جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا ہماری جدوجہد عوام کو ریلیف ملنے تک جاری رہے گی. مرکزی انجمن تاجراں کے وائس چیئرمین شاہد قریشی نے انجمن تاجران کے اجلاس میں طے شدہ شیڈول کا اعلان کر کے تاجروں کو آگاہ کیا. جماعت اسلامی کے کارکنان نے طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی دکانیں بند رکھنے اور گوجرخان چوک میں احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد عوام کی خاطر ہے اور اس میں عوام کی شمولیت ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بھی ہے. پیٹرول لیوی نامنظور تحریک پر آج کی کامیاب ہڑتال کے اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے.

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے راولپنڈی پولیس میں کڑا احتساب، 30 اگست کو تھانہ گوجرخان میں شہری پر تشدد/ناروا سلوک...
03/09/2026

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے راولپنڈی پولیس میں کڑا احتساب،

30 اگست کو تھانہ گوجرخان میں شہری پر تشدد/ناروا سلوک کرنے والا پولیس کانسٹیبل محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا،

واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کلوز لائن کیا تھا،

کانسٹیبل احتشام کو چارج شیٹ جاری کی گئی تھی، سی پی او

انکوائری کے بعد کانسٹیبل احتشام کو محکمہ سے ڈسمس کر دیا گیا ہے، سی پی او

شہریوں سے ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں، سی پی او

تشدد یا ناروا سلوک کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، سی پی او

ٹھیکیدار ظہور کی پوتی اور وحید شہزاد کی صاحبزادی نے الائیڈ سکول کلر سیداں سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 545 میں سے 50...
03/09/2026

ٹھیکیدار ظہور کی پوتی اور وحید شہزاد کی صاحبزادی نے الائیڈ سکول کلر سیداں سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 545 میں سے 503 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ اور عزیز و اقارب نے طالبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

� ضروری اطلاع — طوطوں کی جوڑی گم ہوگئیرا طوطے کی ایک جوڑی گھر سے اڑ گئی ہے۔ اگر کسی دوست کو یہ طوطے ملیں یا ان کے بارے م...
02/09/2026

� ضروری اطلاع — طوطوں کی جوڑی گم ہوگئی

را طوطے کی ایک جوڑی گھر سے اڑ گئی ہے۔ اگر کسی دوست کو یہ طوطے ملیں یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم انسانیت کے ناطے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر: +92 300 9877955

آپ کی ایک اطلاع ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔
براہِ کرم یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ طوطے اپنے گھر واپس پہنچ سکیں

Address

Bewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pothwar Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pothwar Media:

Shortcuts

Share

Category