Malik Tayyab Bhai Pheru, Phool Nagar

Malik Tayyab Bhai Pheru, Phool Nagar سیاسی اکھاڑہ .

پھول نگر نواحی گاؤں اولکھ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی ڈیڈ باڈی مل گئی، بچی کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا،...
04/09/2025

پھول نگر نواحی گاؤں اولکھ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی ڈیڈ باڈی مل گئی، بچی کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا،
ملزم کی خودکشی

تفصیلات کے مطابق:

*پھولنگر/ 04 سالہ معصوم نور فاطمہ کو بدفعلی کے بعد بے دردی سے قتل کرنیوالے درندہ صفت ملزم نے پولیس ریڈ کے دوران خودکشی کر لی*

پھولنگر۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس کو گزشتہ شام 15 پر 04 سالہ نور فاطمہ کے دن 02 بجے سے لاپتہ ہونے کی کال موصول ہوئی

پھولنگر۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے اولکھ بونگا کے رہائشی بچی کے چچا کی مدعیت میں فوری اغوا کا مقدمہ درج کیا

پھولنگر۔ بچی کی تلاش کیلئے اشتہاری شورو غوغا جاری کیا گیا، مساجد میں اعلانات کیساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کیے

پھولنگر۔ بچی کے گھر سے 200 میٹر کے فاصلے پر رات 11 بجے ایک زیر تعمیر گھر سے بچی کی ڈیڈ باڈی ملی

پھولنگر۔ بچی کی ڈیڈ باڈی ملنے کی اطلاع پر ڈی پی او قصور موقعہ پر پہنچے اور ایس پی انویسٹی گیشن سمیت سرکل کے ایس ایچ اوز کو فوری طلب کیا گیا

پھولنگر۔ کرائم سین یونٹ اور پی ایف ایس اے ٹیموں کو شواہد اکٹھے کرنے کیلئے طلب کیا گیا

پھولنگر۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر نے بچی کیساتھ بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا تحریر کیا

پھولنگر۔ 04 سالہ معصوم بچی کیساتھ بدفعلی اور اندھے قتل کی واردات پولیس کیلئے بڑا چیلنج تھا

پھولنگر۔ پولیس ٹیموں نے اولکھ بونگا سے 25 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور انٹیروگیشن کی

پھولنگر۔ پولیس ٹیموں نے ہیومن انٹیلی جنس اور سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش سے اولکھ کے رہائشی 19 سالہ واصف کو ٹریس کیا

پھولنگر۔ ایس ایچ او صدر پھولنگر راحیل خان نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا

پھولنگر۔ 19 سالہ واصف نے گرفتاری کے خوف اور جرم سرزد کی ندامت میں خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی

پھولنگر۔ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*


نور فاطمہ دختر نوید احمد قوم ڈوگر ساکن اولکھ بونگہ عمر تقریبا" 5/6 سال آج  صبح 2 بجے سے غائب ہے جس بھائی  کو اس گم شدہ ب...
03/09/2025

نور فاطمہ دختر نوید احمد قوم ڈوگر ساکن اولکھ بونگہ عمر تقریبا" 5/6 سال آج صبح 2 بجے سے غائب ہے جس بھائی کو اس گم شدہ بچی کی کوئی اطلاع ملے تو درج زیل نمبرز پر رابطہ کرکے اطلاع دے سکتا ہے
03004767137
SHO
صدر پھولنگر
محرر صدر پھولنگر
03004373171


28/08/2025

پھولنگر ایز لائیو
پھولنگر دریاۓ راوی ہیڈ بلوکی کے مقام پر۔ سیلابی پانی سے پھولنگر کے متعدد گاؤں زیر آب آ گئے اور لوگوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔

ندیم سندھو 24 نیوز پھولنگر

27/08/2025

پھولنگر دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ ، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

رپورٹ: حافظ راؤ وسیم سجاد نمائندہ پھول نگر


27/08/2025

پھولنگر دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ ، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا


27/08/2025

پھول نگر دوکان سے چیز خریدنے آئی بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم الطاف زخمی حالت میں گرفتار ۔
ملزم اپنا ہی فائر لگنے سے عضو تناسل سے محروم ہو گیا ۔ 🫡

قصور/ سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارقصور۔ تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی ...
26/08/2025

قصور/ سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
قصور۔ تھانہ سٹی پھولنگر کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
قصور۔ زخمی ڈاکو کی شناخت شہباز ولد اللہ دتہ سکنہ لوہارانوالہ کھوہ کے نام سے ہوئی
قصور۔ زخمی ڈاکو راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا
قصور۔ پولیس 15 کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا
قصور۔ پولیس نے موقعہ سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا
قصور۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فرار ہونیوالے ملزمان کہ گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے


26/08/2025

پھول نگر/ 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، اہل علاقہ نے موقع پر دوکاندار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق:
پھول نگر 10 سالہ بچی کو ورغلا کر دوکاندار اپنی دوکان میں لے گیا ،اہل علاقہ نے موقع پر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،
ملزم بچی کے ساتھ دوکان کے اندر نازیبا حرکات کر رہا تھا، ملزم نے دوکان کے شٹر بند کر رکھے تھے، ظالم دوکاندار سے اہل علاقہ نے بچی کو چھڑوایا۔۔۔


25/08/2025

نیشنل پریس کلب پھولنگر میں ایک بڑے چینل کا اضافہ۔۔۔🌹

23/08/2025

پھولنگر کے قدیمی قبرستان میں سہولیات کا فقدان. قبرستان کی چار دیواری نا ہونے کے باعث جانور قبرستان میں داخل ہو کر قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں اس کے علاوہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث صفائی ستھرائی کے بھی انتہائی غیر مناسب انتظامات ہیں ۔

طیب جوئیہ نمائندہ 92 نیوز پھولنگر ،


Address

Bhai Pheru
55260

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Tayyab Bhai Pheru, Phool Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share