
01/10/2025
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کا بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا وزٹ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے آج بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او بھکر نے چیک پوسٹ پر آمد و رفت کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور حفاظتی اقدامات کو چیک کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی پر کڑی نظر رکھی جائے اور بین الصوبائی جرائم، اسلحہ و منشیات کی ترسیل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ پولیس اہلکار اپنے فرائض کو ایمانداری اور چوکس رہ کر انجام دیں، تاکہ بھکر میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
ڈی پی او بھکر نے چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔