19/02/2023
"حضور کا شوق سلامت رہے غلام اور بہت"
ایک ریٹائرڈ جنرل اکرم راجہ نے اپنی رہائشگاہ DHA2 سٹریٹ نمبر 4 سیکٹر ڈی, اسلام آباد میں چیتا رکھا ہوا تھا۔
چیتا پنجرا توڑ کر نکلا اور کئی شہریوں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ایک غریب شہری اپنی جان سے بھی گیا.
جنرل صاحب نے فرمان صادر فرمایا کہ چیتے کو بغیر کوئی تکلیف دیے بحفاظت پکڑ کر میرے گھر واپس لایا جائے وائلڈ لائف والوں نے دس گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد چیتے کو پکڑا اور عالیجاہ کے محل میں پیش کر دیا۔
مگر ہماری بےبس اور لاچار پولیس کو نہیں معلوم کہ عالیجاہ کا پیلس کہاں پر واقع ہے اس لیے ایف آئی آر کسی نامعلوم مالک کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔
یہ وطن تمھارا ہے ہم ہیں خوامخواہ اس میں۔
جبکہ اسلام آباد پولیس کا مٶقف اس سے الٹ ھے۔۔
ہاؤسنگ سوسائٹی میں چیتے کا واقعہ ۔
چیتے نے 2 افراد کو زخمی کیا جبکہ کوئی ہلاکت نہ ہوئی۔ کوئی شکایت کنندہ سامنے نہ آیا۔ اسلام آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔
تفتیشی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ، محکمہ جنگلی حیات کے ہمراہ ہاوسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا۔ چیتے کی ملکیت کے حوالے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا موقف بھی کارروائی کا حصہ ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کی مدد سے نایاب نسل کا چیتا رکھنے کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔ تفتیش قانون کے مطابق میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے بہتر ہے پولیس کو ثبوت مہیا کریں اور قانونی عمل میں معاونت کریں
تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے
اسلام آباد پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی اور وائلڈ لائف کے عملے کے ساتھ مسلسل سارے عمل میں شامل رہی۔چیتے کو پکڑنے کی کوشش میں 2 سیکیورٹی گارڈز کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات کے 3 ملازمین بھی معمولی زخمی ہوئے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے۔